Monday 21 September 2020

پنجابی قوم کو "اردو زبان" سے کیا فائدہ ھے؟

قوم کی سماجی اور معاشی ترقی جبکہ دیش کی انتظامی اور اقتصادی ترقی کے لیے قوم کی زبان کی ترقی ضروری ھے۔ انگریز کے پنجاب پر قبضہ تک پنجاب میں پنجابیوں کی زبان پنجابی رھی جبکہ بین الاقوامی Lingua Franca فارسی ھونے کی وجہ سے پنجاب میں فارسی بھی رائج رھی۔

انگریز نے پنجاب پر قبضے کے بعد پنجاب میں فارسی کو ختم کرکے بین الاقوامی Lingua Franca انگریزی کو رائج کیا لیکن پنجاب میں پنجابیوں کی زبان پنجابی کے بجائے گنگا جمنا تہذیب کی زبان اردو کو بھی فروغ دینا شروع کردیا۔ اس عمل سے پنجابی قوم کی سماجی اور معاشی تباھی جبکہ پنجاب دیش کی انتظامی اور اقتصادی بربادی کا سلسلہ شروع ھوا۔

پنجابی قوم کو بھی پنجابیوں کی سماجی اور معاشی ترقی جبکہ پنجاب دیش کی انتظامی اور اقتصادی ترقی کا حق حاصل ھے۔ اس لیے پنجاب میں بین الاقوامی Lingua Franca انگریزی اور پنجابیوں کی زبان پنجابی کی تو ضرورت ھے لیکن؛ پنجابی قوم کو "اردو زبان" سے کیا فائدہ ھے؟ جو کہ نہ پنجابیوں کی زبان ھے اور نہ بین الاقوامی Lingua Franca ھے؟

No comments:

Post a Comment