Tuesday 21 January 2020

خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ میں پنجابیوں کی حکومتی نمائدگی اور سرکاری ملازمتوں کا مسئلہ

خیبر پختونخوا میں پٹھان ' بلوچستان میں بلوچ اور پٹھان ' سندھ میں بلوچ ' عربی نزاد اور ھندوستانی مھاجر صوبائی سرکاری ملازمتیں حاصل کرلیتے ھیں۔ لیکن اپنے صوبوں میں رھنے والے پنجابیوں کو صوبائی سرکاری ملازمتیں نہیں لینے دیتے۔ جبکہ پنجاب میں رھنے والے پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کو پنجاب میں صوبائی سرکاری ملازمتیں دی جاتی ھیں۔

پنجابیوں کو چونکہ خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ میں صوبائی سرکاری ملازمتیں نہیں دی جاتیں۔ اس لیے خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ کے وفاقی سرکاری نوکریوں کے کوٹہ پر خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ میں رھنے والے  پنجابیوں کو نوکریاں دی جایا کریں یا پھر پنجاب میں رھنے والے پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کو پنجاب میں صوبائی سرکاری ملازمتیں نہ دی جائیں۔

خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ میں پنجابیوں کو صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ جبکہ پنجاب سے اس وقت پاکستان کا وزیر اعظم پنجاب میں رھنے والا پٹھان ھے اور پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب میں رھنے والا بلوچ ھے۔ وفاقی اور صوبائی وزرا تو بے شمار ھیں۔

پنجابیوں کو چونکہ خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ میں صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اس لیے پنجاب میں رھنے والے پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کو پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل نہ کیا جائے۔ جبکہ پنجاب سے پاکستان کا وزیر اعظم اور پنجاب کا وزیرِاعلیٰ پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر نہیں ھونا چاھیے۔

No comments:

Post a Comment