Wednesday 1 January 2020

کیا پنجابی قوم سماجی و سیاسی طور پر کم تر ھے؟

جس طرح افراد میں سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل ھوتا ھے۔ ویسے ھی قوموں میں بھی سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل ھوتا ھے۔ سماجی و سیاسی بالادستی کے کھیل کا اصول ھے کہ؛ اپنے مد مقابل کی زبان سے ایسے الفاظ ادا کروائے جائیں کہ؛ وہ سماجی و سیاسی طور پر کم تر ھیں۔ اس سے مد مقابل کھیل میں اپنی شکست تسلیم کرنا شروع کردے گا۔

پنجابی قوم کے ساتھ سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل کھیلنے والے دانستہ یا نا دانستہ طور پر پنجابی قوم کے افراد سے بھی ایسے الفاظ ادا کرواتے ھیں کہ؛ پنجابی قوم سماجی و سیاسی طور پر کم تر ھے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ھے کہ؛ پنجابی قوم اپنے مد مقابل سے سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل ھار چکی ھے۔

قوموں کی سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل کبھی بھی ختم نہیں ھوا کرتا۔ پنجابی قوم کا بھی اپنی سماجی و سیاسی بالادستی کے لیے کھیل جاری ھے۔ پنجابی قوم میں جہاں کچھ پنجابی ایسے الفاظ ادا کرتے ھیں کہ؛ وہ سماجی و سیاسی طور پر کم تر ھیں۔ وھیں پنجابی قوم میں ایسے افراد بھی موجود ھیں جو پنجابی قوم کی سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل جینے کے لیے جدوجہد کرنے میں مصروف ھیں۔

پنجابی قوم میں خود کو سماجی و سیاسی طور پر کم تر سمجھنے اور خود کو کم تر نہ سمجھنے والے پنجابیوں میں فرق صرف اتنا ھے کہ؛

1۔ اپنی قوم کے سماجی و سیاسی طور پر کم تر ھونے کا اظہار کرنے والے پنجابیوں کے پاس قوم کی سماجی و سیاسی بالادستی کے لیے پروگرام نہیں ھوتا۔ اس لیے وہ پنجابی ذھنی طور پر شکست تسلیم کرچکے ھوتے ھیں۔

2۔ قوم کی سماجی و سیاسی بالادستی کا کھیل جینے کی جدوجہد کرنے والے پنجابی ذھنی طور پر شکست تسلیم کرنے پر تیار نہیں ھوتے۔ کیونکہ ان کے پاس قوم کی سماجی و سیاسی بالادستی کے لیے پروگرام ھوتا ھے۔

No comments:

Post a Comment