کسی
بھی قوم کے لیے اھم مسئلہ سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' سیاسی استحکام ' انتظامی
بالادستی ھوتا ھے۔ دیہی سندھ کے پنجابیوں کی سماجی عزت کیا ھے؟ معاشی حالت کیا ھے؟
سیاسی اھمیت کیا ھے؟ انتظامی حیثیت کیا ھے؟
دیہی
سندھ میں پنجابی 1901 سے آباد ھیں۔ اس لیے سندھی زبان بھی بولتے ھیں۔ سندھی ثقافت
بھی اختیار کیے ھوئے ھیں۔ سندھ کی زرعی ترقی میں بھی سب سے اھم کردار سندھ کے
پنجابیوں کا رھا ھے۔ سندھ کے سماجی ' معاشی ' سیاسی ' انتظامی مفاد کو بھی سندھ کے
پنجابیوں سے کبھی نقصان نہیں ھوا۔
سندھ
میں رچ بس جانے اور سندھ کی تعمیر و ترقی میں سب سے اھم کردار ادا کرنے کے باوجود
سندھ کے پنجابیوں کی نہ سماجی عزت ھے۔ نہ معاشی طور پر خوشحالی ھیں۔ نہ سیاسی طور
پر مستحکم ھیں۔ نہ انتظامی بالادستی حاصل ھے۔ کیا سندھ کے پنجابی ھمیشہ کے لیے
تیسرے درجے کے شھری رھیں گے؟
دیہی
سندھ میں کتنے پنجابیوں کو بلوچ اور عربی نزاد اھم شخصیتوں کی طرح کی سماجی عزت
حاصل ھے؟ دیہی سندھ میں معاشی طور پر مستحکم بلوچوں اور عربی نزادوں کی طرح معاشی
طور پر مستحکم پنجابی کتنے ھیں؟ دیہی سندھ کے کتنے پنجابی قومی اسمبلی اور سندھ
اسمبلی کے میمبر اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمین ' وفاقی اور صوبائی وزیر ھیں یا
رھے ھیں؟ دیہی سندھ کے کتنے پنجابی گریڈ 19 ۔ 20۔ 21۔ 22 کے افسر ھیں یا رھے ھیں؟
No comments:
Post a Comment