اپنی
زبان ' تہذیب اور ثقافت کو اھمیت نہ دینے کی وجہ سے اور مذھبی بنیادوں پر تقسیم
ھونے کی وجہ سے ' پنجابی قوم ان قوموں کے ھاتھوں استعمال ھو رھی ھے ' جن قوموں نے
اپنی زبان ' تہذیب اور ثقافت کو مضبوط کیا ھوا ھے اور مذھبی بنیادوں پر تقسیم ھونے
سے اپنی قوم کو بچایا ھوا ھے۔ اس لیے پنجابی قوم کے زراعت کے شعبے ' صنعت کے شعبے
' ھنرمندی کے شعبے ' فوج کے شعبے میں مضبوط ھونے کا فائدہ عام پنجابی اور پنجاب کو
اتنا نہیں ھو رھا جتنا ھونا چاھیئے۔ بلکہ دوسری قوموں کے لوگ پنجابی قوم کو بلیک
میل اور عام پنجابی کی تذلیل اور توھین بھی کرتے ھیں۔
عام
پنجابی کی تذلیل اور توھین کرنے کے لیے غیر پنجابی مسلمان خاص طور پر پٹھان ' بلوچ
اور ھندوستانی مھاجر سب سے زیادہ سرگرم رھتے ھیں۔ یہ غیر پنجابی مسلمان جب پنجابی
سکھ ' پنجابی ھندو ' پنجابی کرسچن ' پنجابی احمدی کو نشانہ بناتے ھیں تو ' اس وقت
یہ پنجابی کو پنجابی کے بجائے سکھ ' ھندو ' کرسچن ' احمدی کہہ کر حملہ آور ھوتے
ھیں لیکن جب مسلمان پنجابی کو یہ غیر پنجابی مسلمان نشانہ بناتے ھیں تو مسلمان نہیں
بلکہ پنجابی کہہ کر نشانہ بناتے ھیں۔
غیر
پنجابی مسلمان اصل میں پنجاب اور پنجابیوں کے دشمن ھیں لیکن ان کی پالیسی ھے کہ؛
یہ پنجابیوں کو مذھب ' برادریوں ' زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم کرکے بھی رکھنا
چاھتے ھیں اور پنجابیوں کو مذھب ' برادریوں ' زبان کے لہجوں کی بنیاد پر آپس میں
لڑوانا بھی چاھتے ھیں۔ تاکہ پنجابیوں کو یہ اپنا زیرِ دست رکھ سکیں اور ان غیر
پنجابی مسلمانوں کی پنجابیوں پر بالا دستی قائم رھے۔
یہ
غیر پنجابی مسلمان " ڈیوائیڈ اینڈ رول" والا کھیل ' کھیل رھے ھیں۔ اس
لیے پنجابی سکھ ' پنجابی ھندو ' پنجابی کرسچن ' پنجابی احمدی پر حملہ کرتے وقت یہ
غیر پنجابی مسلمان ' صرف مسلمان بن جاتے ھیں بلکہ مسلمان پنجابیوں میں سے بھی کچھ
پنجابیوں کو گنتی کروانے کے لیے اپنے ساتھ شامل کر لیتے ھیں۔ لیکن جب ان غیر
پنجابی مسلمانوں کا نشانہ پنجابی مسلمان ھوتے ھیں ' تب یہ مسلمان کے بجائے قوم
پرست پٹھان ' قوم پرست بلوچ ' قوم پرست مھاجر بن جاتے ھیں اور مسلمان کے بجائے قوم
پرست بن کر مسلمان پنجابیوں پر حملہ آور ھو جاتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment