Wednesday, 4 December 2019

پی پی پی کی سندھی قیادت پنجاب اور پنجابیوں کی دشمن ھے۔

پنجاب سے پی پی پی کو سپورٹ کرنے والوں میں پی پی پی کی سندھی قیادت سے یہ شکوہ عام طور پر ھے کہ؛ پاکستان میں پنجابیوں کی آبادی %60 ھونے کے باوجود پنجاب تو پی پی پی کی سندھی قیادت کو بار بار پاکستان پر حکومت کرواتا رھا۔ لیکن پی پی پی کی سندھی قیادت کا کردار پنجاب اور پنجابیوں کے ساتھ کیسا رھا؟

1۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے پنجاب میں "سرائیکی سازش" کرکے پنجابی قوم کو برادریوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

2۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے صرف پنجاب میں مزید صوبے بنا کر پنجاب کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

3۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے چھوٹے صوبوں کا استحصال کرنے کی الزام تراشی کر کر کے پنجاب کو بدنام کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

4۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے پنجاب سامراج ھے اور چھوٹے صوبوں کا دشمن ھے۔ کی الزام تراشی کر کر کے سندھی ' مھاجر ' بلوچ ' پٹھان کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر پنجاب مخالف محاذ بنائے جاتے رھے۔

5۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے پاکستان کی فوج کو پنجابی فوج ' پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پاکستان کی بیوروکریسی کو پنجابی بیوروکریسی کے القابات سے نوازا جاتا رھا۔

6۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے "کالا باغ ڈیم" کے بننے کی مخالفت کرکے پنجاب کی زراعت اور معیشت تباہ و برباد کی گئی اور پنجاب میں بجلی کا بحران پیدا کروایا گیا۔

7۔ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے سندھ کے پنجابیوں کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جاتا رھا۔

کیا پی پی پی کا منشور پنجاب دشنمی اور پنجابیوں کے ساتھ سازشیں ' شرارتیں اور نامناسب سلوک کرنا ھے؟

ماضی میں پنجابی پی پی پی کو صرف ووٹ ھی نہیں دیتے تھے۔ بلکہ پی پی پی کی بنیاد بھی پنجاب ھی میں رکھی گئی۔ لیکن پنجاب اور پنجابیوں کے ساتھ سندھیوں ' مھاجروں ' بلوچوں اور پٹھانوں کے تذلیل اور توھین والے رویے کی وجہ سے اب پنجابی بھی قوم پرستی کی طرف مائل ھوچکے ھیں۔ اس لیے پنجابی تشخص والی سیاسی پارٹی کو ووٹ دینے کی طرف مائل ھیں۔

بحرحال !!! اس صورتحال کے باوجود بھی پی پی پی کو تو بچایا جاسکتا ھے۔ بشرطیہ پی پی پی کی قیادت سندھی زرداری یا سندھی بلاول کے بجائے کسی پنجابی کو دے دی جائے۔ ورنہ پی پی پی کے بجائے اگر پی پی پی کے نام پر سندھی قیادت کو پنجاب سے قائد کے طور پر تسلیم کروانا ھے تو یہ اب مشکل ھی نہیں بلکہ ناممکن ھے۔

پنجاب پی پی پی کو تو مینڈیٹ دے سکتا ھے۔ اگر پی پی پی کی قیادت پنجابی کے پاس ھو۔ لیکن پی پی پی کی قیادت سندھی کے پاس ھوتے ھوئے پنجاب اب کبھی بھی پی پی پی کو مینڈیٹ دینا پسند نہیں کرے گا۔ یہ کرنا یا نہ کرنا پنجابیوں کا جمہوری اور سیاسی حق ھے۔

ویسے جب پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے سندھیوں کو یہ باور کرایا جاتا رھتا ھے کہ؛ پنجابی فاشسٹ ھے تو پھر وہ سندھی پارٹی یا پی پی پی کی سندھی قیادت کو کیوں قبول کرے گا؟

البتہ فاشسٹ ھونے کے باوجود پنجابیوں نے سندھی پارٹی یا پی پی پی کی سندھی قیادت کو ماضی میں بار بار مینڈیٹ کیوں دیا ؟ اس پر پی پی پی کی سندھی قیادت کو غور کرنا پڑے گا۔

قصہ مختصر !!! جب پی پی پی کی سندھی قیادت کو پتا ھی ھے کہ؛ پنجابی آمر ھیں ' ظالم ھیں ' استحصالی ھیں ' فاشسٹ ھیں تو چھوڑیں خواہ مخواہ کی غلط امیدیں کہ؛ مستقبل میں پی پی پی کو پی پی پی کی قیادت کے سندھی ھوتے ھوئے پنجاب مینڈیٹ دے گا۔

جہاں تک پی پی پی کی سندھی قیادت کو سندھ یا سندھیوں کے پنجاب ' وفاق ' پنجابیوں یا فوجیوں کے ساتھ ماضی یا حال کے شکوے ' شکایتیں یا ظلم ' زیادتیوں کا تعلق ھے تو انکو پارلیمنٹ کے فلور پر آئین اور قانون کی روشنی میں جمہوری و سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا ھے۔

No comments:

Post a Comment