Monday 23 December 2019

جی - ایم سید نے سندھی قوم کو پنجابی قوم کے ساتھ محاذ آرائی میں پھنسایا۔

جی - ایم سید سندھ میں قابض ایک عربی نزاد تھا۔ سندھ کے اصل باشندے سماٹ ھیں۔ اس لیے جی - ایم سید سندھی قوم پرست رھنما نہیں بلکہ مفاد پرست اور موقع پرست شخص تھا۔ دیہی سندھ کے معاشی اور اقتصادی طور پر امیر پنجابی آبادکار جو 1901 اور 1932 سے دیہی سندھ میں زراعت ' صنعت ' تجارت کے کاروبار کے فروغ ' صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کر رھے تھے۔ ان کو دیہی سندھ سے نکال کر انکی زمینوں اور کاروبار پر قبضہ کرنا جی ایم سید کا مشن تھا۔

معاشی اور اقتصادی طور پر امیر پنجابی آبادکاروں کو دیہی سندھ سے بے دخل کروا کر انکے کاروبار اور آباد زرعی زمینوں پر سید اور بلوچ جاگیرداروں کے قبضے کروانے کے ساتھ ساتھ سماٹ سندھیوں پر بھی سید اور بلوچ جاگیرداروں کا سماجی ' معاشی اور سیاسی تسلط قائم کروا کر ' جی - ایم سید اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رھا۔ لیکن اس عمل کے ذریعے جی - ایم سید نے سندھی قوم کو پنجاب کے عوام کے ساتھ مستقل محاذ آرائی میں پھنسا دیا۔ جبکہ سندھ کے شہری علاقوں پر ھندوستانی مھاجروں کا تسلط بھی قائم کروا دیا۔

ماضی میں جی ایم سید کے سندھ کے پنجابی آبادکاروں کے خلاف گھناؤنے کردار کی وجہ سے 1901 اور 1932 کی دھائیوں سے سندھ میں آباد معاشی اور اقتصادی طور پر امیر پنجابیوں کے 1970 اور 1980 کی دھائیوں میں اپنے کاروبار اور آباد زرعی زمینیں سیدوں اور بلوچوں کو سونپ کر پنجاب واپس آنے کی وجہ سے سندھی قوم کے ساتھ پنجاب اور پنجابی قوم کے تنازعات پیدا ھوگئے تھے۔ انہیں حل کروانے کے لیے ذوالفقار علی بھٹو ' پیر پگارو ' محمد خان جونیجو ' غلام مصطفی جتوئی اور بے نظیر بھٹو سندھیوں کے لیے پنجاب کے عوام کے ساتھ رابطے اور واسطے کا ذریعہ رھے لیکن سندھ سے معاشی اور اقتصادی طور پر امیر پنجابیوں کو بیدخل کردیے جانے کی وجہ سے سندھ کے سیدوں اور بلوچوں کے ساتھ پنجابی قوم کے اختلافات کو مکمل طور پر ختم نہ کروا سکے۔

ذوالفقار علی بھٹو' پیر پگارو' محمد خان جونیجو ' غلام مصطفی جتوئی اور بے نظیر بھٹو کی موت کے بعد اب موثر سماجی رابطوں اور سیاسی واسطوں کے نہ ھونے کی وجہ سے جبکہ جی ایم سید کے سندھ کے پنجابی آبادکاروں کے خلاف گھناؤنے کردار کی وجہ سے سندھ میں پیدا ھونے والے ماحول کے ابھی تک سندھ میں موجود ھونے کی وجہ سے پنجاب کا سندھ کے سیدوں اور بلوچوں کے ساتھ لاتعلقی کا رویہ ابھی تک برقرار ھے۔ سندھ کے اصل باشندے سماٹ نے اس کا ابھی تک حل نہیں نکالا۔ اس لیے سندھیوں کا پنجاب کے عوام کے ساتھ رھا سہا رابطہ اور واسطہ بھی ختم ھوتا جا رھا ھے۔

سندھ کے شہری علاقوں پر غالب اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجروں کے ساتھ سندھیوں کا سماجی ٹکراؤ اور انتظامی ' معاشی ' اقتصادی ' ترقیاتی امور کی وجہ سے سیاسی اختلاف ماضی میں بھی تھا اور اب بھی ھے اور مستقبل میں بھی رھنا ھے۔ جبکہ پنجاب کی آبادی پاکستان کی 60 فیصد آبادی ھے۔ پنجاب کی پاکستان کی مرکزی حکومت ' پاکستان کی بیوروکریسی ' اسٹیبلشمنٹ ' صنعت ' تجارت ' سیاست ' صحافت اور ھنرمندی کے شعبوں پر مکمل بالادستی ھے۔ اس لیے پنجاب کے عوام کے ساتھ رابطے اور واسطے کا ختم ھونا ' پنجاب کا سندھیوں کے ساتھ لاتعلقی کا باعث اور سندھیوں کے لیے قومی تنہائی کا سبب بنتا جا رھا ھے۔

سندھیوں کے پنجاب کی عوام کے ساتھ رابطے اور واسطے کے ختم ھونے اور پنجابی قوم کے سندھیوں کے ساتھ لاتعلقی کے باعث اب مستقبل میں سندھیوں کو پاکستان کی مرکزی حکومت ' پاکستان کی بیوروکریسی ' اسٹیبلشمنٹ ' صنعت ' تجارت ' سیاست ' صحافت اور ھنرمندی کے شعبوں میں وہ عزت ' اھمیت اور سہولت نہیں ملا کرنی جو ماضی میں ملتی رھی۔

No comments:

Post a Comment