Sunday 15 December 2019

کیا سندھ کو تقسیم کرکے "جنوبی سندھ صوبہ" بھی بنے گا؟ (ھور چوپو)

سندھ کے بلوچوں اور عربی نزادوں کی پارٹی پی پی پی اور سندھ کے بلوچ و عربی نزاد دانشور ' صحافی ' سیاستدان پنجاب میں "سرائیکی سازش" کرنے اور پنجاب کو تقسیم کرکے "جنوبی پنجاب صوبہ" بنانے کی کوشش کرنے والے ' جنوبی پنجاب کے بلوچوں اور عربی نزادوں کی مدد اور حمایت تو بڑے عرصے سے کر رھے تھے۔ بلکہ پنجاب کو تقسیم کرنے کے لیے پاگل پن کی حد تک کوششیں اور کاوشیں کر رھے تھے۔

اب سندھ میں رھنے والے مھاجروں نے سندھ کو تقسیم کرکے "جنوبی سندھ صوبہ" بنانے کی کوشش شروع کردی ھے۔

کراچی کی ایک کروڑ 50 لاکھ آبادی میں 50 لاکھ ھندوستانی مھاجر جبکہ 25 لاکھ پنجابی ' 25 لاکھ پٹھان اور 25 کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' ھندکو ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی و دیگر ھیں۔ جبکہ سندھی 15 لاکھ اور بلوچ 10 لاکھ ھیں اور پی پی پی کی صوبائی حکومت ھونے کی وجہ سے کراچی پر قابض ھیں۔ جبکہ پی پی پی کی حکومت کا سندھ کے پنجابیوں کے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں ھے۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم اور پنجابی دانشور ' صحافی ' سیاستدان کیا کریں؟

کیا پنجابی نیشنلسٹ فورم اور پنجابی دانشور ' صحافی ' سیاستدان سندھ میں "مھاجر سازش" کرنے اور سندھ کو تقسیم کرکے "جنوبی سندھ صوبہ" بنانے کی کوشش کرنے والے کراچی کے مھاجروں کی مدد اور حمایت کریں؟ بلکہ سندھ کو تقسیم کرنے کے لیے دانشمندی کے ساتھ کوشش اور کاوش کریں؟

سندھ کو تقسیم کرکے "جنوبی سندھ صوبہ" بنانے سے کراچی کی ایک کروڑ 50 لاکھ آبادی میں 50 لاکھ ھندوستانی مھاجر جبکہ 25 لاکھ پنجابی ' 25 لاکھ پٹھان اور 25 لاکھ کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' ھندکو ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی و دیگر "جنوبی سندھ صوبہ" بناکر کراچی کے 15 لاکھ سندھی اور 10 لاکھ بلوچ کی بالادستی جبکہ دیہی سندھ کے بلوچوں اور عربی نزادوں کا کراچی پر قبضے ختم کروا سکتے ھیں۔

کراچی کا 25 لاکھ پنجابی اگر 50 لاکھ ھندوستانی مھاجروں کا ساتھ دیتا ھے تو 25 لاکھ کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' ھندکو ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی و دیگر نے بھی پنجابیوں کے ساتھ دینے کی وجہ سے ھندوستانی مھاجروں کا ساتھ دے دینا ھے۔ اس سے کراچی میں بالادستی ھندوستانی مھاجر اور پنجابی کی ھوجانی ھے۔ جس کی وجہ سے پٹھان نے بھی پنجابیوں اور ھندوستانی مھاجروں کے ساتھ ھی سیاسی و سماجی مفاھمت کو ترجیح دینی ھے۔

لیکن کراچی کا 25 لاکھ پنجابی اگر 15 لاکھ سندھی اور 10 لاکھ بلوچ کا ساتھ دیتا ھے تو 25 لاکھ کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' ھندکو ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی و دیگر نے بھی پنجابیوں کے ساتھ دینے کی وجہ سے سندھی اور بلوچ کا ساتھ دے دینا ھے۔ اس سے کراچی میں بالادستی سندھی ' بلوچ اور پنجابی کی ھوجانی ھے۔ جس کی وجہ سے پٹھان نے بھی پنجابی اور سندھی ' بلوچ کے ساتھ ھی سیاسی و سماجی مفاھمت کو ترجیح دینی ھے۔

نوٹ : - اس مسئلہ پر علمی بحث ھونی چاھیے۔ اس لیے برائے مہربانی اخلاق کے دائرے میں رھتے ھوئے دلائل کے ساتھ کمنٹ کریں۔ بے مقصد اور جذباتی کمنٹ کرنے والے کو ان فرینڈ کر دیا جائے گا)

No comments:

Post a Comment