Sunday 15 December 2019

سیاست کے کھیل میں "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت کی اھمیت

پاکستان کے پنجاب کو اگر الگ ملک تصور کیا جائے تو آبادی کے لحاظ سے پاکستانی پنجاب 1۔ چین 2۔ بھارت 3۔ امریکہ 4۔ انڈونیشیا 5۔ برازیل 6۔ نائجیریا 7۔ بنگلہ دیش 8۔ روس 9۔ میکسیکو 10۔ جاپان کے بعد دنیا کا گیارواں بڑا ملک بنتا ھے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کی وجہ سے عوامی معاملات اور انتظامی اختیارات کے لحاظ سے پاکستان کی وفاقی حکومت کا وزیرِ اعظم اتنا با اثر نہیں ھوتا جتنا پاکستانی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ با اثر ھوتا ھے۔

حکومت حاصل کرنے کے لیے سیاست کی جاتی ھے اور "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت کے بغیر حکومت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ پنجابی قوم میں "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت نہیں تھی۔ اس لیے ھی پنجابی قوم سیاست میں ناکام رھی اور پنجابی قوم پر "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت والے حکومت کرتے رھے اور اب بھی کر رھے ھیں۔

اس وقت بھی پاکستان کا وزیر اعظم پنجاب میں رھنے والا پٹھان ھے اور پنجاب کا وزیر اعلی بلوچ ھے۔ پنجابیوں کو حکمرانی کرنی ھے تو "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت حاصل کرنا پڑے گی۔ ورنہ "ڈوائیڈ اینڈ رول" کی مھارت والے پنجابی قوم کو "ڈوائیڈ کرکے رول" کرتے رھیں گے۔

No comments:

Post a Comment