Wednesday, 4 December 2019

پاکستان بناتے وقت پنجاب کیوں تقسیم کیا گیا؟

دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر ایٹم بم گرا کر جرمنی اور جاپان کو شکست دینے کے بعد امریکہ بین الاقوامی طاقت بن چکا تھا۔ اس لیے برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ کی طرف سے قبضہ کیے ھوئے ملکوں کو دنیا بھر میں امریکہ کی پالیسی کے مطابق آزاد کرنا پڑا۔

اس لیے برٹش انڈیا بھی آزاد ھوا لیکن پنجاب کو مذھب کی بنیاد پر تقسیم کرکے 20 لاکھ پنجابی مروا کر اور 2 کروڑ پنجابی بے گھر کروا کر بھارت اور پاکستان کی مملکتیں بنانے کے بعد برٹش انڈیا کی آزادی ھوئی۔

امریکہ کی پالیسی تھی کہ برٹش انڈیا سے جاتے وقت برطانیہ نے برٹش انڈیا کی سب سے طاقتور قوم پنجابی کو تباہ و برباد کرکے جانا ھے۔ کیونکہ امریکہ کی پالیسی کے مطابق برطانیہ نے اگر پنجابی قوم کو تباہ و برباد نہ کیا ھوتا تو پنجاب کا بارڈر چین اور روس کے ساتھ ملنے کی وجہ سے برٹش انڈیا سے انگریز کے جانے کے بعد پنجابی قوم نے امریکی کیمپ میں جانے کے بجائے روس اور چین کے ساتھ کیمپ بناکر سارے جنوبی ایشیاء پر اپنی گرفت مضبوط کر لینی تھی۔

اس سے ایشیا میں امریکہ کے مفاد کو نقصان ھونا تھا۔ کیونکہ پھر جنوبی ایشیاء ھی نہیں بلکہ سینٹرل ایشیاء ' میڈل ایسٹ اور سائوتھ ایسٹ ایشیاء میں بھی روس اور چین کی بالادستی ھوجانی تھی اور امریکہ کو ایشیاء میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا موقع نہیں ملنا تھا۔

No comments:

Post a Comment