افراد
مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔ گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔ خاندان مل کر برادری
بناتے ھیں۔ برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔
افراد
' گھرانوں اور خاندانوں کے آپس کے مراسم ذاتی نوعیت کے ھوتے ھیں۔ برادریوں کے آپس
کے مراسم سماجی نوعیت کے ھوتے ھیں۔ جبکہ قوموں کے آپس کے مراسم سیاسی نوعیت کے
ھوتے ھیں۔
اچھے
یا برے لوگ ھر گھرانے اور خاندان میں ھوتے ھیں۔ لیکن یہ گھرانوں اور خاندانوں کا
اپنا مسئلہ ھوتا ھے۔
1۔
برادریوں کے ساتھ سماجی مراسم کے وقت برادری کے اچھے یا برے افراد ' گھرانوں '
خاندانوں سے دوسری برادری کے لوگوں کو غرض نہیں ھوا کرتی۔
2۔
قوموں کے ساتھ سیاسی مراسم کے وقت قوم کے اچھے یا برے افراد ' گھرانوں ' خاندانوں
' برادریوں سے دوسری قوم کے لوگوں کو غرض نہیں ھوا کرتی۔
البتہ
مختلف برادریوں اور قوموں کے افراد کے آپس میں ذاتی ' گھریلو یا خاندانی مراسم بھی
ھوا کرتے ھیں۔ یہ ذاتی معاملہ ھوا کرتا ھے۔ کیونکہ؛
1۔
افرا ' گھرانوں ' خاندانوں کے آپس کے مراسم ذاتی نوعیت کے ھوتے ھیں۔
2۔
برادریوں کے آپس کے مراسم سماجی نوعیت کے ھوتے ھیں۔
3۔
قوموں کے آپس کے مراسم سیاسی نوعیت کے ھوتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment