Tuesday, 25 August 2020

پنجابی قوم کب تک "تذلیل و توھین" برداشت کرے گی؟

پاکستان کے انتظامی مسئلے کی وجہ بتا کر حل تجویز کرنے کے بجائے پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مہاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نژاد پاکستان کی فوج کو پنجابی فوج کہہ کر "پنجابی قوم" کی تذلیل و توھین کرتے رھتے ھیں۔

1۔ کیا پاکستان کی فوج میں صرف پنجابی ھیں؟

2۔ کیا پاکستان کی فوج میں غیر پنجابی نہیں ھیں؟

3۔ کیا پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک پاکستان کی فوج کے سربراہ پنجابی زیادہ رھے ھیں یا غیر پنجابی زیادہ رھے ھیں؟

پاکستان کے پنجاب کو اگر الگ ملک تصور کیا جائے تو آبادی کے لحاظ سے پاکستانی پنجاب 1۔ چین 2۔ بھارت 3۔ امریکہ 4۔ انڈونیشیا 5۔ برازیل 6۔ نائجیریا 7۔ بنگلہ دیش 8۔ روس 9۔ میکسیکو 10۔ جاپان کے بعد دنیا کا گیارواں بڑا ملک بنتا ھے۔

پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی ھے۔ جبکہ 40٪ آبادی سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر کی ھے۔

اس کے باوجود پاکستان کا صدر ھندوستانی مھاجر ھے۔ پاکستان کا وزیر اعظم پٹھان ھے۔ پاکستان کی سینٹ کا چیئرمین بلوچ ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کا اسپیکر پٹھان ھے۔ پاکستان کی سینٹ کا ڈپٹی چیئرمین ھندوستانی مھاجر ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر پٹھان ھے۔ حتی کہ پنجاب کا وزیر اعلی تک بلوچ ھے۔ اتفاق سے صرف پاکستان کی فوج کا سربراہ ھی پنجابی ھے۔ پھر بھی ھندوستانی مھاجروں ' پٹھانوں اور بلوچوں کو تسلی نہیں ھے کہ؛ پاکستان پر ان کی حکمرانی ھے۔ اس کی وجہ کیا ھے؟ (وچوں وچوں کھائی جاؤ۔ اتوں رولا پائی جاؤ۔ پنجابیاں نوں‌ بیوقوف بنائی جاؤ)

1۔ کیا پاکستان کی 60% آبادی پنجابی کے سیاستدانوں ' سرکاری افسروں ' فوجیوں ' صحافیوں ' صنعتکاروں ' تاجروں ' زمینداروں ' ڈاکٹروں ' انجینئروں ' وکیلوں ' بینکروں اور عوام کو پاکستان بھر میں چھایا ھوا نظر نہیں آنا چاھیے؟

2۔ کیا پنجابیوں کی پاکستان میں سماجی عزت نہیں ھونی چاھیے؟

3۔ کیا پنجابیوں کی پاکستان میں سیاسی اھمیت نہیں ھونی چاھیے؟

4۔ کیا پنجابیوں کو پاکستان میں انتظامی بالادستی حاصل نہیں ھونی چاھیے؟

5۔ کیا پنجابیوں کو پاکستان میں معاشی استحکام حاصل نہیں ھونا چاھیے؟

پاکستان میں اصل سیاسی مسائل تو پاکستان کے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر کرکے؛

1۔ پاکستان کی عوام کو حکومتی ملازمین کے ظلم اور زیادتیوں سے نجات دلانا۔

2۔ ترقیاتی اسکیموں کو بہتر طور پر تکمیل تک پنہچانا۔

3۔ عوام کی معاشی اور پاکستان کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنا۔

4۔ عوام کو روزگار کے مواقع اور عوامی سہولتیں فراھم کرنا ھیں۔

لیکن پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مہاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نژاد سیاستدان پاکستان کے اصل سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان کے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے پر دھیان دینے کے بجائے پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے الفاظ ادا کرکے "پنجابی قوم" کی تذلیل و توھین کرنے میں مصروف رھتے ھیں۔

اس لیے جب تک پاکستان میں قوموں کے مسئلے اور لسانی بنیاد پر تنازعات طے نہیں ھو پاتے ۔ اس وقت تک عوام نے قوموں کے مسئلوں اور لسانی تنازعات میں پھنسے رھنا ھے۔ جبکہ پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مہاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نژاد نے پنجابی قوم کو لوٹتے رھنا ھے۔

پنجابیوں کے سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی کے ساتھ اچھے مراسم ھیں۔ لیکن پنجابیوں کے پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مہاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نژاد کے ساتھ اچھے مراسم نہیں ھیں۔ کیونکہ؛

1۔ ایک طرف پنجاب میں ارائیں ' اعوان ' جٹ ' بٹ ' گجر ' راجپوت ' شیخ و دیگر پنجابی برادریوں پر افغانی نژاد پٹھان ' کردستانی نژاد بلوچ ' ھندوستانی نژاد مہاجر اور عربی نژاد کی بالادستی ھے۔

2۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا کا افغانی نژاد پٹھان ' بلوچستان کا کردستانی نژاد بلوچ ' سندھ کا کردستانی نژاد بلوچ اور عربی نژاد ' کراچی کا ھندوستانی نژاد مھاجر ' پنجاب اور پنجابیوں کو ذلیل و خوار کرتے رھتے ھیں۔

3۔ جنوبی پنجاب پر قابض عربی نژاد ' بلوچ اور پٹھان "سرائیکی سازش" کرکے پنجاب تقسیم کرنے کی سازشیں کر رھے ھیں۔

پنجابیوں کی پاکستان میں نہ سماجی عزت ھے۔ نہ سیاسی اھمیت ھے۔ نہ انتظامی بالادستی ھے۔ نہ معاشی استحکام ھے۔ پنجابی قوم کو جس طرح یہ غیر پنجابی مسلمان ' جوکہ مسلمان پٹھان ' مسلمان بلوچ ' مسلمان مہاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نژاد ھیں۔ مختلف حیلے بہانے بنا بنا کر بلیک میل کرتے رھتے ھیں۔ گالیاں دیتے رھتے ھیں۔ الزام تراشیاں کرتے رھتے ھیں۔ سازشیں کرتے رھتے ھیں۔ آپ کا کیا خیال ھے کہ؛

1۔ پنجابی قوم اس کو کب تک برداشت کرے گی؟

2۔ کیا جنوبی پنجاب اور دیہی سندھ میں بلوچوں اور عربی نژادوں۔ بلوچستان میں بلوچوں۔ خیبرپختونخوا میں پٹھانوں جبکہ کراچی ' لاھور ' پنڈی/ اسلام آباد میں ھندوستانی مھاجروں کو "نکیل" ڈالنے سے پاکستان میں حالات بہتر ھونا شروع نہیں ھو جائیں گے؟

No comments:

Post a Comment