دریائے
چناب بالائی ھمالیہ میں ٹنڈی کے مقام پر دریائے چندرا اور دریائے بھاگا کے ملاپ سے
بنتا ھے اور مشرقی پنجاب کے صوبے ھماچل پردیش کے ضلع لاھول میں داخل ھوکر پنجاب
میں بہنا شروع کرتا ھے۔ یہ جموں کے علاقہ سے بہتا ھوا پنجاب کے میدانوں میں داخل
ھوتا ھے۔ پنجاب میں ضلع جھنگ میں تریموں بیراج کے مقام پر مغرب کی طرف سے دریائے
جہلم اور احمد پور سیال کے مقام پر مشرق کی طرف سے دریائے راوی کا پانی
"چناب" میں شامل ھوتا ھے۔
"چناب"
جب ضلع بہاولپور میں اوچ شریف سے 16 کلومیٹر شمال کے مقام پر پہنچتا ھے تو دریائے
ستلج مشرق کی طرف سے "چناب" میں شامل ھوتا ھے۔ ستلج دریا میں بیاس کا
پانی بھی ھونے کی وجہ سے دو دریائوں کے پانی کے "چناب" میں شامل ھونے۔
جبکہ "چناب" میں پہلے سے موجود دو دریائوں جہلم اور راوی کے پانی کے
موجود ھونے کی وجہ سے "پنجند" یعنی پانچ دریائوں کے پانی کا مقام وجود
میں آتا ھے۔
"پنجند"
کے مقام سے پانچ دریائوں کے پانی کو اپنے اندر سموئے ھوئے "چناب" جب 71
کلومیٹر تک جنوب مغرب کی طرف بہتا ھوا ضلع راجن پور میں مٹھن کوٹ سے ایک کلومیٹر
مشرق کے مقام پر پہنچتا ھے تو مغرب کی طرف سے دریائے اباسین کا پانی "چناب"
میں شامل ھوتا ھے اور "چناب" اپنے اندر پنجاب کے پانچ دریائوں جہلم '
راوی ' بیاس ' ستلج ' اباسین کا پانی سمو کر صوبہ سندھ میں داخل ھوکر "دریائے
سندھ" کہلوانے لگتا ھے اور بحر عرب کے سمندر تک پہنچتا ھے۔
No comments:
Post a Comment