Tuesday, 25 August 2020

پی این ایف کی "لیڈر شپ کا نظم و ضبط"۔

پی این ایف کے سینٹرل ' زونل ' ڈسٹرکٹ آرگنائزر اپنی اپنی سطح پر ذمہ دار اور با اختیار ھیں۔

پی این ایف کے ھر زون اور سیکشن کا مشن بنا ھوا ھے۔

پی این ایف کی لیڈرشپ کو پالیسی دینا چیف آرگنائزر کی ذمہ داری اور اختیار ھے۔

زونل لیڈرشپ کو پروگرام دینا زونل آرگنائزر کی ذمہ داری اور اختیار ھے۔

سیکشن لیڈرشپ کو پروگرام دینا سیکشن کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری اور اختیار ھے۔

پروگرام پر عمل کروانا یا عمل کروانے کا طریقہ طے کرنا زونل ٹیم کی ذمہ داری اور اختیار ھے۔

پروگرام پر عمل کرنا یا عمل کرنے کا طریقہ طے کرنا ڈسٹرکٹ ٹیم کی ذمہ داری اور اختیار ھے۔

پی این ایف کے معیار کے مطابق کارکردگی نہ ھونے پر سینٹرل لیڈرشپ کو زون ' زونل لیڈرشپ کو ڈسٹرکٹ ' ڈسٹرکٹ لیڈرشپ کو تحصیل میں جانا پڑے گا۔

پی این ایف کے مشن ' پالیسی' پروگرام کی خلاف ورزی ' ذمہ داری ادا نہ کرنے ' اختیار کا غلط استعمال کرنے پر سینٹرل ' زونل ' ڈسٹرکٹ لیڈرشپ ایکشن لے گی۔

پی این ایف کے سینٹرل ' زونل ' ڈسٹرکٹ آرگنائزر کے اختیار کو غلط استعمال کرنے کی شکایت پر فیصلہ کرنے کا طریقہ یہ ھے؛

پی این ایف کے چیف آرگنائزر اور سینٹرل لیڈر کے اختیار کو غلط استعمال کرنے کی شکایت پر پی این ایف کی سینٹرل لیڈرشپ اکثریت کے ساتھ فیصلہ کرے گی۔ اس لیے فیصلہ کے خلاف اعتراض نہیں کیا جاسکے گا۔

پی این ایف کی زونل ٹیم کے میمبر کے خلاف شکایت پر فیصلہ زونل آرگنائزر کرے گا۔ زونل آرگنائزر کے فیصلہ کے خلاف اعتراض چیف آرگنائزر کو کیا جائے گا۔ اعتراض پر فیصلہ کرنے کے لیے سینٹرل لیڈرشپ کی 3 میمبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جایا کرے گی۔ سینٹرل لیڈرشپ کی کمیٹی کا کثرت رائے سے فیصلہ حتمی ھوگا۔

پی این ایف کی ڈسٹرک ٹیم کے میمبر کے خلاف شکایت پر فیصلہ ڈسٹرک آرگنائزر کرے گا۔ ڈسٹرک آرگنائزر کے فیصلہ کے خلاف اعتراض زونل آرگنائزر کو کیا جائے گا۔ اعتراض پر فیصلہ کرنے کے لیے زونل لیڈرشپ کی 3 میمبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جایا کرے گی۔ زونل لیڈرشپ کی کمیٹی کا کثرت رائے سے فیصلہ حتمی ھوگا۔

No comments:

Post a Comment