Tuesday 25 August 2020

پی این ایف کی ٹیم کی "کراچی زون" کے بارے میں رپورٹ درکار ھے۔

پاکستان کے سارے شھری پاکستانی ھیں۔ لیکن افراد مل کر گھرانہ ' گھرانے مل کر خاندان ' خاندان مل کر برادری اور برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔ قوموں کے افراد ملک کے شھری ھوتے ھیں۔

1۔ افراد اور گھرانوں کے مسائل ذاتی تعلقات کی بنیاد پر حل ھوا کرتے ھیں۔

2۔ خاندانوں اور برادریوں کے مسائل سماجی بنیاد پر حل ھوا کرتے ھیں۔

3۔ قوموں کے مسائل سیاسی بنیاد پر حل ھوا کرتے ھیں۔

ملک کی قومی سطح کی سیاسی پارٹی کو ملک کی ساری قوموں کی سیاسی پارٹی ھونا چاھیے تاکہ قوموں کے سیاسی مسائل حل کرے۔ لیکن پاکستان میں ایک تو سیاسی پارٹیاں ایک ایک یا دو دو قوموں کی سیاسی پارٹیاں ھیں۔ دوسرا پاکستان کی ساری قوموں کے درمیان سیاسی افہام و تفہیم کرانے میں ناکام ھیں۔ اس لیے پاکستان میں قوموں کے درمیان سیاسی اختلافات بڑھتے جا رھے ھیں۔

پاکستان میں عوام کو سیاسی مسئلہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ نہیں ھے۔ کیونکہ عوام کا حکومت کے ساتھ مسئلہ انتظامی بنیادوں والا ھوا کرتا ھے اور ناقص انتظامی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو حکومت کے ساتھ انتظامی شکایات ھیں۔ پاکستان میں عوام کا مسئلہ؛

1۔ انفرادی یا گھریلو تعلقات کا بھی نہیں ھے۔ کیونکہ انفرادی یا گھریلو تعلقات کے مسائل ذاتی نوعیت کے ھوتے ھیں۔

2۔ خاندانوں یا برادریوں کے معاملات کا بھی نہیں ھے۔ کیونکہ خاندانوں یا برادریوں کے مسائل سماجی نوعیت کے ھوتے ھیں۔

پاکستان میں عوام کا سیاسی مسئلہ قوموں کے سیاسی اختلافات کا ھے۔ پاکستان کی 60% آبادی پنجابی ھے۔ پنجابی قوم کے افراد پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا ' بلوچستان کے پشتون علاقے ' بلوچستان کے براھوئی علاقے ' سندھ اور کراچی میں بھی رھتے ھیں۔ اس لیے پنجابی قوم کے افراد کو پنجاب سے باھر سب سے زیادہ سیاسی مسائل ھیں۔ سیاسی مسائل سے مراد سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی مسائل ھوا کرتے ھیں۔

پی این ایف کے پاکستان میں 8 زون ھیں۔ پی این ایف پنجابی قوم کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے سرگرم ھے اور اخلاق ' آئین ' قانون کے دائرے میں رھتے ھوئے سیاسی اور جمہوری طریقے سے علمی دلائل کے ساتھ مکالمہ کرکے اپنا موقف بیان کرتی ھے۔ جبکہ پاکستان کی ھر زون میں رھنے والے پنجابیوں کے سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی مسائل کا جائزہ لے کر زون کے لیے پی این ایف کی پالیسی بنائی جاتی ھے۔

پی این ایف کراچی کے زونل آرگنائزر جناب Saleem Ilyas صاحب اپنی زون کی لیڈر شپ کا کراچی کے پنجابیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کروا کر پی این ایف کی ڈپٹی چیف آرگنائزر محترمہ Shahnaz Awan صاحبہ کو 15 ستمبر 2020 تک درج ذیل 3 سوالات پر مبنی تفصیلی رپورٹ ارسال کریں گے۔

1۔ کراچی میں 1987 سے لیکر اب تک ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے پنجابیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا رھا؟

2۔ اس وقت کراچی میں ھندوستانی مھاجروں کے پنجابیوں کے ساتھ کیسے سیاسی مراسم ھیں؟

3۔ کراچی میں پنجابیوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے پنجابیوں کو ھندوستانی مھاجروں ' پٹھانوں ' سندھیوں ' بلوچوں ' گجراتیوں اور راجستھانیوں میں سے کون سی 3 قوموں کے ساتھ سیاسی مراسم رکھنے کو ترجیح دینی چاھیے؟

پی این ایف کی سینٹرل لیڈرشپ کراچی زون کے آرگنائزر کی رپورٹ کے مطابق پی این ایف کراچی زون کے بارے میں پالیسی کی تجدید کرے گی۔

کراچی میں رھنے والے پنجابی پی این ایف کراچی زون کے ڈپٹی زونل آرگنائزر جناب Taseer Wahdan صاحب یا پی این ایف کراچی زون کی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران سے رابطہ کرکے اپنے مسئلوں ' معلومات اور ترجیحات سے پی این ایف کراچی کی ٹیم کو آگاہ کریں۔

No comments:

Post a Comment