Sunday 9 August 2020

سیاست کے دو مشکل کام

سیاست میں دو کام بہت مشکل ھوتے ھیں؛

ایک منظم گروہ بنانا۔

دوسرا کسی منظم گروہ میں اھم مقام حاصل کرنا۔

ھر ملک میں عوام کی اکثریت غیر منظم ھوتی ھے۔

ھر ملک میں غیر منظم عوام تنقید یا تعریف کی عادی ھوتی ھے۔

ھر ملک میں تنقید یا تعریف کی عادی غیر منظم عوام پر منظم گروہ حکمرانی کرتا ھے۔

ھر ملک میں منظم گروہ غیر منظم عوام کی خواھشات کو اھمیت نہیں دیا کرتے۔

ھر ملک میں حکمرانی کرنے والا منظم گروہ غیر منظم عوام کی خواھشات کے بجائے اپنے مفادات کے لیے حکومت کرتا ھے۔

ھر ملک میں حکمرانی کرنے والا منظم گروہ غیر منظم عوام کے بجائے دوسرے منظم گروھوں سے خوفزدہ رھتا ھے۔

ھر ملک میں حکمرانی کرنے والا منظم گروہ غیر منظم عوام کے بجائے دوسرے منظم گروھوں سے محاذ آرائی یا مفاھمت کرنے میں لگا رھتا ھے۔

No comments:

Post a Comment