Monday 27 July 2020

"پی این ایف کی لیڈرشپ" 4 سطح پر منظم کسی جا رھی ھے۔

افراد مل کر گھر بناتے ھیں۔ گھر مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔ گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔ خاندان مل کر برادری بناتے ھیں۔ برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔

انسان اپنے ذاتی مسائل اپنے گھر اور گھرانے کی سطح پر حل کرتے ھیں۔ سماجی مسائل خاندان اور برادری کی سطح پر حل کرتے ھیں۔ لیکن سیاسی مسائل کو قوم کی سطح پر حل کرنا پڑتا ھے۔

قوم دا دائرہ خاندان اور برادری کی نسبت بہت زیادہ بڑا ھوتا ھے۔ اس لیے سیاست کا کھیل کھیلنا ھر کسی کے بس کی بات نہیں ھوا کرتی۔ سیاست کا کھیل؛

1۔ ایک وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کو "سیاسی پروگرام بنانا" آتا ھو۔

2۔ دوسرا وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کو "بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کرانا" آتا ھو۔

3۔ تیسرا وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کو "بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کرنا" آتا ھو۔

انشاء اللہ 2022 تک پی "این ایف کی لیڈرشپ" 4 سطح پر منظم ھو جائے گی۔

1۔ سینٹرل لیڈرشپ
2۔ زونل لیڈرشپ شپ
3۔ ڈسٹرکٹ لیڈرشپ
4۔ سٹی/ تحصیل لیڈرشپ

1۔ سینٹرل لیڈرشپ کا کام "سیاسی پروگرام بنانا" ھے۔

2۔ زونل لیڈرشپ شپ کا کام "بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کرانا" ھے۔

3۔ ڈسٹرکٹ لیڈرشپ کا کام "بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کرنا" ھوگا۔

4۔ سٹی/ تحصیل لیڈرشپ کا کام "بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کرنے والوں کے ساتھ تعاون" کرنا ھوگا۔

پی این ایف کی ٹیم کی DP ابھی تک "لال رنگ" 🟥 کی تھی اور "پی این ایف کے زونل آرگنائزر" اپنی اپنی زون آرگنائز کر رھے تھے۔

اب "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر" بنانا شروع کردیے گئے ھیں۔ 2021 میں ان ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبروں میں سے "ڈسٹرکٹ آرگنائزر" قیادت کی صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائے جائیں گے۔

اب پی این ایف کی ھر زون کا "زونل آرگنائزر" اپنی اپنی زون میں "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر" بنائے گا۔ پی این ایف کے "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبروں" کی DP "نیلے رنگ" 🟦کی بنائی گئی ھے۔

اب پی این ایف کی "ڈسٹرکٹ لیڈرشپ" کی DP "نیلے رنگ" 🟦کی ھوگی۔ "زونل لیڈرشپ" کی DP "لال رنگ" 🟥 کی ھوگی۔ "سینٹرل لیڈرشپ" کی DP "ھرے رنگ" 🟩کی ھوگی۔

چیف آرگنائزر ' ڈپٹی چیف آرگنائزر ' پی این ایف سیکشن کوآرڈینیٹر ' زونل آرگنائزر کا شمار "سینٹرل لیڈرشپ" میں ھوگا اور DP "ھرے رنگ" 🟩 کی ھوگی۔

ڈپٹی زونل آرگنائزر ' زونل سیکشن کوآرڈینیٹر ' زونل اگزیکٹیو کمیٹی کے میمبروں ' ڈسٹرکٹ آرگنائزروں کا شمار "زونل لیڈرشپ" میں ھوگا اور DP "لال رنگ" 🟥 کی ھوگی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آرگنائزر ' ڈسٹرکٹ سیکشن کوآرڈینیٹر ' ڈسٹرکٹ اگزیکٹیو کمیٹی کے میمبروں ' سٹی/ تحصیل آرگنائزروں کا شمار "ڈسٹرکٹ لیڈرشپ" میں ھوگا اور DP "نیلے رنگ" 🟦 کی ھوگی۔

سٹی/ تحصیل 2022 میں بنائے جائیں گے۔ اس وقت سٹی/ تحصیل لیڈرشپ کی DP کا طے کیا جائے گا کہ؛ کس رنگ کی ھونی چاھیے؟

No comments:

Post a Comment