Monday, 27 July 2020

"سیاسی شعور" سے محرومی اپنوں کے ساتھ محاذآرائی کرواتی ھے۔

افراد ' گھرانوں ' خاندانوں ' برادریوں کی طرح قوموں کے بھی مسائل اور مفاد ھوتے ھیں۔ قوم پرستی کا سیاسی شعور بیدار ھونے کی وجہ سے ھی قوموں کو سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی ملا کرتی ھے۔

نواز شریف کو "چور" قرار دینے کے بعد اب جرنیلوں کو "کرپٹ" قرار دینے کی مہم چل رھی ھے۔ پنجابی پہلے پنجابی نواز شریف کی مٹی پلید کرنے کے لیے استعمال ھوتے رھے۔ اب پنجابی جرنیلوں کی "مٹی پلید" کرنے کی مہم کے لیے استعمال ھو رھے ھیں۔

قوم پرستی کے "سیاسی شعور" سے محروم پنجابی اگر "پنجابی قوم پرست" ھوتے تو انہیں سمجھ آتا کہ؛ کون سی قومیں پنجابیوں کو اپنی قوم کے رھنمائوں اور جرنیلوں کے خلاف استعمال کرکے خود پنجابیوں پر "راج" کر رھی ھیں؟

سیاست کا کھیل "ڈوائیڈ اینڈ رول" کا کھیل ھوتا ھے۔ سیاست کے کھیل میں "بیانیہ" بناکر اپنے مخالف کو گروھوں میں "ڈوائیڈ" کرنے سے آدھا کھیل جیت لیا جاتا ھے۔ جبکہ مخالف کو گروھوں میں "ڈوائیڈ" کرنے کے بعد چند گروھوں کو اپنی قوم کے رھنمائوں اور جرنیلوں کے خلاف محاذآرائی پر لگا کر سارا کھیل جیت لیا جاتا ھے۔

No comments:

Post a Comment