Tuesday 14 July 2020

پی این ایف کی ٹیم کا انتخاب ' تربیت اور تنظیم سازی

قوموں میں عام طور پر قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب ایک لاکھ میں ایک ھوتا ھے۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب دس ھزار میں ایک ھوتا ھے۔ ضلعی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب ایک ھزار میں ایک ھوتا ھے۔ تحصیل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب ایک سو میں ایک ھوتا ھے۔ یونین کونسل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب دس میں ایک ھوتا ھے۔

پاکستان میں پنجابیوں کی آبادی 12 کروڑ ھے۔ پاکستان میں یونین کونسل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک کروڑ 20 لاکھ ھوں گے۔ تحصیل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی 12 لاکھ ھوں گے۔ ضلعی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک لاکھ 20 ھزار ھوں گے۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی 12 ھزار ھوں گے۔ قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک ھزار 200 ھوں گے۔

صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 12 ھزار پنجابیوں اور قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے ایک ھزار 200 پنجابیوں میں سے پی این ایف کی ٹیم کے لیے پنجابی قوم پرست تلاش کیے گئے ھیں اور مزید تلاش کیے جارھے ھیں۔ پی این ایف کی ٹیم کی تربیت اور پی این ایف کی تنظیم سازی جاری ھے۔ پاکستان بھر میں زونوں کی سطح پر پی این ایف کی تنظیم سازی مکمل ھوچکی ھے۔

2023 تک پی این ایف کی اضلاع ' تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل ھونے اور پی این ایف کی ٹیم کی تربیت ھوجانے کی وجہ سے ضلع ' تحصیل اور یونین کونسل کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی پی این ایف کے پروگرام اور پالیسی پر عمل کرنے لگیں گے۔ انشاء اللہ

No comments:

Post a Comment