Wednesday 29 July 2020

پی این ایف پنجابی لینگویج ' لٹریچر ' کلچر سیکشن قائم کیا جا رھا ھے

پی این ایف (پنجابی نیشنلسٹ فورم) پنجابی لینگویج ' لٹریچر ' کلچر سیکشن قائم کیا جا رھا ھے۔ ھر سیکشن کا کوآرڈینیٹر بنایا جا رھا ھے تاکہ؛

1۔ پنجابی زبان کو فروغ دینی والی اور پنجاب کی تعلیمی اور دفتری زبان پنجابی بنانے کے لیے جدوجہد کرنے والی پنجابی تنظیموں کو پی این ایف پنجابی لینگویج سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی زبان کے لیے منظم طریقے سے کام کیا جاسکے۔

2۔ پنجابی ادیبوں اور شاعروں کی تنظیموں کو پی این ایف پنجابی لٹریچر سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی ادب کا کام منظم طریقے سے کیا جاسکے۔

3۔ پنجابی اداکاروں اور گلوکاروں کی تنظیموں کو پی این ایف پنجابی کلچر سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی ثقافت کا کام منظم طریقے سے کیا جاسکے۔

پی این ایف لٹریچر سیکشن کا کوآرڈینیٹر جناب Iftikhar Mittra Punjabi صاحب کو مقرر کیا گیا ھے۔

پی این ایف لٹریچر سیکشن وسطی پنجاب زون کا کوآرڈینیٹر جناب HettamTanveer Akram صاحب کو مقرر کیا گیا ھے۔ تاکہ وسطی پنجاب میں پنجابی ادیبوں اور شاعروں کی تنظیموں کو پی این ایف وسطی پنجاب لٹریچر سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی ادب کا کام منظم طریقے سے کیا جاسکے۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے ڈسٹرکٹ درج ذیل ھیں؛

01۔ لاھور 02۔ فیصل آباد 03۔ شیخو پورہ 04۔ سرگودھا 05۔ گوجرانوالہ 06۔ گجرات 07۔ منڈی بہاؤ الدین 08۔ سیال کوٹ 09۔ نارووال 10۔ قصور 11۔ پاک پتن 12۔ اوکاڑا 13۔ ساھی وال 14۔ ننکانہ صاحب 15۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ 16۔ جھنگ 17۔ چنیوٹ 18۔ حافظ آباد 19۔ خوشاب 20۔ میاں والی 21۔ بھکر

پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب Nadeem Ahmed صاحب ھیں۔

پی این ایف کی دوسری زونوں کے لٹریچر سیکشن کے کوآرڈینیٹر پی این ایف لٹریچر سیکشن کے کوآرڈینیٹر جناب Iftikhar Mittra Punjabi صاحب اور پی این ایف کی متعلقہ زون کے زونل آرگنائزر باھمی مشاورت کے بعد مقرر کریں گے۔

پی این ایف پنجابی لینگویج اور پنجابی کلچر سیکشن کے کوآرڈینیٹر مقرر کرنے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ھے۔ پی این ایف کی زونوں کے لینگویج اور کلچر سیکشن کے کوآرڈینیٹر پی این ایف لینگویج اور کلچر سیکشن کے کوآرڈینیٹر اور پی این ایف کی متعلقہ زون کے زونل آرگنائزر باھمی مشاورت کے بعد مقرر کریں گے۔

پی این ایف پنجابی لینگویج ' لٹریچر ' کلچر سیکشن کا میمبر بننے والی تنظیموں کے ساتھ پاکستان اور اوورسیز کی سطح پر پی این ایف تعاون کرے گا۔

🔴 "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے پاکستان میں 8 زون بنائے گئے ھیں۔ یہ زون ھیں؛

01۔ شمالی پنجاب زون
02۔ وسطی پنجاب زون
03۔ جنوبی پنجاب زون
04۔ بلوچستان براھوئی ایریا زون
05۔ بلوچستان پشتون ایریا زون
06۔ صوبہ خیبر زون
07۔ سندھ زون
08۔ کراچی زون

🔴 جبکہ 12 اوورسیز ونگ ھیں؛

01۔ آسٹریلیا
02۔ افریقہ
03۔ کنیڈا
04۔ ریاستہائے متحدہ امریکا
05۔ جنوبی امریکہ
06۔ مغربی یورپ
07۔ مشرقی یورپ
08۔ جنوبی یورپ
09۔ مشرقی ایشیاء
10۔ جنوب مشرقی ایشیا
11۔ وسط ایشیاء
12۔ مڈل ایسٹ۔

No comments:

Post a Comment