Tuesday 14 July 2020

پاکستان میں "سیاسی استحکام" کیسے قائم ھو سکے گا؟

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں بڑھتی ھوئی سماجی افراتفری ' انتظامی نا اھلی اور معاشی بحران کو کنٹرول نہیں کر پا رھی اور نہ آئندہ کنٹرول کرپانے کے امکانات ھیں۔

اس لیے پاکستان میں ایسی حکومت کی ضرورت ھے جو پاکستان میں سماجی افراتفری ' انتظامی نا اھلی اور معاشی بحران کو کنٹرول کر سکے۔ تاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام قائم ھو سکے۔

پاکستان کے حالات کی وجہ سے اسمبلی برخاست کرکے نئے انتخابات کروانے کے امکانات نہیں ھیں اور نہ مارشل لاء نافذ ھونے کا امکان ھے۔ اس لیے حکومت کو تبدیل کرنے کی صورت میں نیا وزیر اعظم؛

1۔ پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائے گی؟

2۔ ن لیگ اور پی پی پی مل کر بنائیں گی؟

3۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی مل کر بنائیں گی؟

نیا وزیر اعظم اگر پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائے گی تو پی ٹی آئی کا نیا وزیر اعظم؛ کیا پاکستان کو سماجی افراتفری ' انتظامی نا اھلی اور معاشی بحران سے نکال سکے گا؟

نیا وزیر اعظم اگر ن لیگ اور پی پی پی مل کر بنائیں گی تو؛ کیا ن لیگ کے پی پی پی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کے بعد آصف زرداری ' فریال تالپور اور پی پی پی کے دیگر رھنمائوں کو کرپشن کے کیسوں میں سے بری کروانا پڑے گا اور پی پی پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے ن لیگ کی حکومت کیا پاکستان کو سماجی افراتفری ' انتظامی نا اھلی اور معاشی بحران سے نکال سکے گی؟

نیا وزیر اعظم اگر ن لیگ اور پی ٹی آئی مل کر بنائیں گی تو؛ کیا ن لیگ کے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے سے پنجاب میں سیاسی نقصان نہیں ھوگا اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے ن لیگ کی حکومت کیا پاکستان کو سماجی افراتفری ' انتظامی نا اھلی اور معاشی بحران سے نکال سکے گی؟

No comments:

Post a Comment