Monday 27 July 2020

ذاتی ' سماجی ' سیاسی معاملات کیسے حل کیے جاتے ھیں؟

انسانوں کے دنیاوی معاملات ذاتی نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔ سماجی نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔ سیاسی نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔

ذاتی معاملات خاندان کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔ سماجی معاملات برادری کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔ سیاسی معاملات قوم کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔

سیاست کا مقصد دنیا داری کے معاملات میں اپنی قوم کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے حکمت عملی اختیار کرنا ھوتا ھے۔

سیاستدان وہ ھوتا ھے جسے؛ سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی مسائل کی وجوھات سے آگاھی ھو اور ان کا حل آتا ھو۔ اس لیے سیاستدان حکمت عملی بناتے ھیں اور لوگ اس حکمت عملی پر عمل کرتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment