پاکستان
کی تاریخ میں سب سے بڑی "عوامی تحریک" ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مارچ
1977 میں ھونے والے جنرل الیکشن میں دھاندلی کرنے پر چلی اور جولائی 1977 میں فوج
کو مارشل لاء نافذ کرکے الیکشن میں دھاندلی کرکے پاکستان کا "سویلین
ڈکٹیٹر" بننے والے بھٹو کو جنرل ضیاء کی "فوجی ڈکٹیٹر شپ" کے ذریعے
ھٹانا پڑا۔
5
جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ کا وہ دن تھا۔ جس دن پنجابی جنرل ضیاء الحق نے
"دھاندلی کرکے منتخب ھونے والے" سندھی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی
"دھاندلی شدہ" حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ پنجابی ضیاء نے سندھی بھٹو کو
پاکستان کے اقتدار سے فارغ کیا۔ پنجابیوں نے بھٹو کی پارٹی کو پنجاب سے فارغ کیا۔
دراصل
پنجابیوں نے 1970 میں بھٹو کو اقتدار میں لانے کی غلطی کی تھی۔ اس لیے بھٹو کو پاک
فوج کے اقتدار سے فارغ کرنے کے بعد پنجابیوں نے بھٹو کی پارٹی پی پی پی کو پنجاب
سے فارغ کردیا۔ پھر پی پی پی دوبارہ کبھی بھی پنجاب سے الیکشن نہ جیت سکی اور پی
پی پی جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے بلوچوں اور عربی نژادوں کی سیاسی جماعت بن کر رہ
گئی۔
No comments:
Post a Comment