Monday 27 July 2020

پاکستان کے قیام کے بعد دو بڑی سیاسی غلطیاں کون سی ھوئیں؟

پاکستان کے قیام کے بعد پہلی بڑی سیاسی غلطی بمبئی کے محمد علی جناح کو پاکستان کا گورنر جنرل بنانا اور اترپردیش کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر کو پاکستان کا وزیرِاعظم بنانا تھا۔ پاکستان کی سب سے بڑی قوم بنگالی تھی اور دوسری بڑی قوم پنجابی تھی۔ اس لیے بنگالی کو پاکستان کا گورنر جنرل اور پنجابی کو پاکستان کا وزیرِاعظم بنانا چاھیئے تھا۔

پاکستان کے قیام کے بعد دوسری بڑی سیاسی غلطی اردو کو پاکستان کی قومی زبان بنانا تھا۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی قوم بنگالی تھی اور مغربی پاکستان میں سب سے بڑی قوم پنجابی تھی۔ اس لیے پاکستان کی قومی زبان بنگالی اور پنجابی ھونی چاھیئے تھی۔

No comments:

Post a Comment