بلوچستان
کے بے اثر اور مفادپرست بلوچوں کی کاغذی تنظیمیں بنا کر پنجاب ' پنجابی ' پنجابی
اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے الفاظ ادا کرکے پنجاب اور
پنجابیوں کے بارے میں الٹے ' سلٹے قصے ' کہانیاں بیان کرنے اور بیجا الزامات لگا
کر ' پنجاب اور پنجابیوں کو گالیاں دے دے کر بلیک میل کرنے جبکہ جذباتی قسم کے
بلوچوں کے ٹولے بنا کر تخریبکاری کرنے اور غنڈہ گردی کے ذریعے بلوچستان میں رھنے
والے پنجابیوں کو خوفزدہ ' ھراساں ' پریشان ' تنگ بلکہ قتل تک کرنے سے تو بلوچستان
الگ ملک بن نہیں سکتا۔
دراصل
بلوچستان میں بلوچ قبائل کے علاقے امریکہ' روس' چین ' بھارت اور ایران کی
محاذآرائی کا مرکز بنے ھوئے ھیں۔ اسلئے پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی منصوبہ
بندی اور فیصلہ سازی میں شامل رھنے کے لیے بلوچ قبائل کو پاکستان کے مرکز کے ساتھ
اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنانا اور قابل اعتماد رکھنا پڑے گا۔ ورنہ امریکہ'
روس' چین ' بھارت یا ایران کی آلہ کاری کرنے کی صورت میں بلوچ قبائل گروھوں میں
تقسیم ھوکر آپس میں دست و گریباں ھوجائیں گے-
البتہ
امریکہ پنجاب کو تقسیم کروانے کی کوششیں کرنے یا پنجاب میں مذھبی اور فرقہ وارانہ
فساد کرواکر اور مہاجر' سندھی و بلوچ کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر
سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کے بجائے پنجابیوں کو
بلوچستان کے بلوچ علاقوں میں امریکہ' روس اور چین کے گرم پانی کے کھیل سے دور
رکھنے کے لیے کشمیر اور ھندوستانی پنجاب کو ھندوستان سے آزادی دلوا کر کشمیر'
ھندوستانی پنجاب ' پاکستانی پنجاب' خیبر پختونخوا ' سندھ اور کراچی پر مشتمل گریٹر
پنجاب بننانے کی راہ پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے بلوچ علاقوں سے دستبردار
ھونے پر راضی کرسکتا ھے-
لیکن
اگر امریکہ کے بجائے روس اور چین نے گرم پانی تک پہنچنے کے لیے پنجابی قوم کی پشت
پناھی شروع کردی اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ھندوستانی پنجاب کو بھی ھندوستان سے آزادی
دلوا کر پاکستانی پنجاب کے ساتھ کرکے ایک بار پھر سے راجہ پورس سے لیکر راجہ رنجیت
سنگھ والے اصل پنجاب کو ایک کر دیا تو نہ امریکہ کی پنجاب کو تقسیم کروانے کی
کوششیں کام آئیں گی اور نہ مہاجر' سندھی و بلوچ کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی
پر اکسا کر سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کی سازشیں رنگ
دکھائیں گی۔ بلکہ ھندوستان کو آشیرباد دے دے کر پاکستان کو آنکھیں دکھانے کے کام
پر لگانے کا خمیازہ بھی الٹا ھندوستان کو ھی بھگتنا پڑے گا۔ جبکہ بلوچستان کے بلوچ
علاقے بھی پنجاب ھی کے ساتھ رھیں گے۔ جس سے پاکستان چھوٹا اور کمزور ھونے کے بجائے
مزید وسیع اور مظبوط ھوجائے گا- اس صورتحال میں امریکہ کسی حال میں بھی روس اور
چین کو گرم پانی تک پہنچنے سے نہیں روک پائے گا-
No comments:
Post a Comment