Tuesday, 14 July 2020

پنجابیوں کے ساتھ ھندوستانی مھاجروں کی محاذآرائی کا نتیجہ کیا نکلا؟

پاکستان کی 60% آبادی پنجابی قوم کی ھے۔ (کشمیری ' ھندکو ' ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے)۔ جبکہ 40% آبادی سماٹ ' براھوئی ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر قوموں کی ھے۔

پاکستان کی تمام 12 قومیں پاکستان بھر میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رھتی ھیں۔ اس لیے پاکستان میں کسی علاقے کو بھی کسی خاص قوم کا راجواڑہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ البتہ پاکستان کو انتظامی معاملات کے لیے صوبوں ' ڈویژنوں ' ضلعوں ' تحصیلوں ' یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ھے۔

پنجابی قوم کے ھندوستانی مھاجروں کے ساتھ مراسم محاذآرائی والے ھیں۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ؛

کراچی میں ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے پنجابیوں کے ساتھ بدمعاشی و دادا گیری ' ظلم و زیادتی ' بھتہ خوری و قبضہ گیری بلکہ قتل و غارتگری تک ھوتی رھی۔ اس لیے کراچی میں پنجابی ذھنی طور پر ھراساں ' سماجی پچیدگی کا شکار اور اپنے گھریلو و کاروباری امور کے بارے میں پریشان رھنے کی وجہ سے خوف و ھراس کے ماحول میں زندگی گزارتے رھے۔

ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے کراچی میں پنجابیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا نتیجہ یہ نکلا کہ؛ اب ھندوستانی مھاجروں کو کراچی کے پنجابیوں کی طرف سے پسند نہیں کیا جاتا۔ پی این ایف کراچی زون کے زونل آرگنائزر جنابSaleem Ilyas  اس کی مزید وضاحت کرسکتے ھیں۔

پنجابیوں کا چونکہ پاکستان بھر میں آپس میں رابطہ رھتا ھے۔ اس لیے کراچی میں ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے پنجابیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی وجہ سے شمالی پنجاب ' وسطی پنجاب ' جنوبی پنجاب ' دیہی سندھ ' بلوچستان کے براھوئی علاقے ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور خیبر پختونخوا کے پختون علاقے میں بھی ھندوستانی مھاجروں کو پنجابیوں کی طرف سے اب پسند نہیں کیا جاتا۔

پاکستان میں 2017 کی مردم شماری کے مطابق اردو بولنے والوں کی کل آبادی 14,709,999 ھے جو کہ پاکستان کی 207,685,000 آبادی کا 7.08% بنتی ھے۔ اردو بولنے والوں کی آبادی کراچی میں 5,278,245 ' پنجاب میں 5,356,464 ' دیہی سندھ میں 3,431,356 ' کے پی کے میں 274,581 ' اسلام آباد میں 244,966 ' بلوچستان میں 99,913 اور فاٹا میں 24,465 ھے۔

اس لیے کراچی میں 5,278,245 ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے پنجابیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی وجہ سے پنجابی اور ھندوستانی مھاجر محاذآرائی شروع ھوگئی تو پھر پنجاب میں موجود 5,356,464 اور اسلام آباد میں موجود 274,581 ھندوستانی مھاجروں کے لیے کس طرح کا ماحول بنے گا؟ جبکہ دیہی سندھ میں 3,431,356 ' کے پی کے میں 274,581 ' بلوچستان میں 99,913 اور فاٹا میں 24,465 ھندوستانی مھاجروں کے لیے بھی کس طرح کا ماحول بنے گا؟

کراچی کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں ھندوستانی مھاجروں کو پسند نہ کرنے کی مزید وضاحت کرسکتے ھیں؛

1۔ پی این ایف کے شمالی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب

2۔ وسطی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب

3۔ جنوبی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب

4۔ سندھ زون کے زونل آرگنائزر جناب

5۔ بلوچستان کے براھوئی علاقے کے زون کے زونل آرگنائزر جناب

6۔ بلوچستان کے پشتون علاقے کے زونل آرگنائزر جناب

7۔ صوبہ سرحد زون کے زونل آرگنائزر جناب

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں پنجابیوں کی طرف سے ھندوستانی مھاجروں کے لیے ناپسندیدگی میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے۔ ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے کراچی میں پنجابیوں کے ساتھ کی گئی بدمعاشی و دادا گیری ' ظلم و زیادتی ' بھتہ خوری و قبضہ گیری اور قتل و غارتگری پر معافی مانگ کر کراچی کے پنجابیوں کے ساتھ مفاھمت نہ کرنے تک پنجابیوں کی طرف سے ھندوستانی مھاجروں کے لیے ناپسندیدگی میں مزید اضافہ ھوتا رھے گا۔

No comments:

Post a Comment