Tuesday 14 July 2020

پی این ایف کی ٹیم "اعلی تعلیم یافتہ" اور "سیاسی شعور" والی کیوں ھے؟

"پبلک" کو "پاور" کے بغیر سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی فائدہ نہیں پہنچایا جاسکتا۔ اس لیے "پی این ایف" کی لیڈرشپ کی تربیت کرکے "پاور" دلوائی جائے گی۔ پھر "پنجابی پبلک" کی خدمت کروائی جائے گی۔

یہی وجہ ھے کہ؛ "پی این ایف" کی لیڈرشپ کی سلیکشن اعلی تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور والے پنجابیوں میں سے کی جاتی ھے۔ جبکہ "پی این ایف" کا کھیل بھی "پاور پلیئرز" کے ساتھ ھے۔ نہ کہ "پبلک" میں ھلا گلا کرتے رھنے والے لوگوں کے ساتھ ھے۔

"پی این ایف" 100 پنجابی قوم پرستوں لیڈروں کی قومی اور صوبائی سطح پر سیاسی تربیت کرے گا اور پنجابی قوم کی قیادت کرنے کے لیے تیاری کروائے گا۔

پنجابی قوم پرست لیڈر علمی دلائل اور سیاسی مھارت کے ساتھ پنجابی قوم کے لوگوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

قومی اور صوبائی سطح پر پنجابی قوم کی قیادت کرنے والے 100 پنجابی قوم پرست لیڈر "پی این ایف" کے زونل آرگنائزروں ' سیکشن کوآرڈینیٹروں ' ڈپٹی زونل آرگنائزروں ' زونل سیکشن کوآرڈینیٹروں اور ڈسٹرکٹ آرگنائزروں میں سے ھوں گے۔

"پی این ایف" کا ھر زون اور سیکشن اپنے اپنے مشن کے مطابق کام کر رھا ھے۔ اس وقت بھی "پی این ایف" پاکستان میں "پنجابی قوم پرستوں" کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن چکا ھے۔ لیکن؛

1۔ "پی این ایف" کی 2021 میں ضلع کی سطح پر تنظیم سازی ھو رھی ھے۔

2۔ "پی این ایف" کی 2022 میں تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی شروع ھوگی۔

3۔ "پی این ایف" 2023 سے یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی شروع کرے گا اور عوامی سطح پر متحرک ھوگا۔ انشاء اللہ

No comments:

Post a Comment