Wednesday, 24 June 2020

زندگی کی ضروریات ' خواھشات اور خیالات

جو شخص زندگی کی ضروریات کی طرف متوجہ ھو۔ وہ عقل استعمال کرنے میں لگا رھتا ھے۔ یعنی جو شخص عقل استعمال کرتا ھے۔ وہ زندگی کی ضروریات کی طرف متوجہ ھوا ھوتا ھے۔

جو شخص زندگی کی خواھشات کی طرف متوجہ ھو۔ وہ نفس استعمال کرنے میں لگا ھوا ھوتا ھے۔ یعنی جو شخص نفس استعمال کرتا ھے۔ وہ زندگی کی خواھشات کی طرف متوجہ ھوا ھوتا ھے۔

جو شخص زندگی کے خیالات کی طرف متوجہ ھو۔ وہ قلب استعمال کرنے میں لگا ھوا ھوتا ھے۔ یعنی جو شخص قلب استعمال کرتا ھے۔ وہ زندگی کے خیالات کی طرف متوجہ ھوا ھوتا ھے۔

خیالات کو جب خواھش بنا لیا جائے تو پھر نفس کا استعمال بھی لازمی ھو جاتا ھے۔ لیکن خواھش کو جب ضرورت بنا لیا جائے تو پھر عقل کا استعمال بھی لازمی ھو جاتا ھے۔

خیالات کی ماھیت قلب ' خواھشات کی کیفیت نفس اور ضروریات کی نوعیت عقل کے معیار کے مطابق ھوتی ھے۔

اعلی معیار کے قلب کے خیالات اعلی ' اچھے معیار کے نفس کی خواھشات اچھی اور بہترین معیار کی عقل کی ضروریات بہترین ھوتی ھیں۔

مسئلہ یہ ھے کہ؛ عقل کے معیار کو بہترین بنانے کی کوشش تو کی جاتی ھے۔ لیکن نفس کے معیار کو اچھا اور قلب کے معیار کو اعلی بنانے کی طرف دھیان نہیں ھے۔

اس لیے خیالات کی ماھیت پست ' خواھشات کی کیفیت بری اور ضروریات کی نوعیت بدتر ھوتی ھے۔ لہذا لوگ ضروریات کے بجائے فضولیات میں مصروف رھتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment