Monday 29 June 2020

لاھور قراداد پر عمل کیوں نہیں ھوا؟

لاھور میں 23 مارچ 1940 کو "آل انڈیا مسلم لیگ" کے ھونے والے کنوینشن میں لاھور قرارد پاس کی گئی تھی۔

لاھور قراداد میں پنجاب کو تقسیم کرنے کی بات نہیں تھی۔ جبکہ پاکستان کا نام لاھور قراداد نے تجویز نہیں کیا تھا۔ بلکہ پہلے سے ھی "چوھدری رحمت علی" کا 1933 میں تجویز کیا ھوا تھا۔

چوھدری رحمت علی کے تجویز کردہ "پاکستان" میں پنجاب (بغیر تقسیم کے) ' افغانیہ (فاٹا کے علاقے) ' کشمیر ' سندھ ' بلوچستان کے علاقے تھے۔

بنگال کے لیے "بنگستان" کے نام سے الگ ملک اور بھارت کے مسلمانوں کے لیے "عثمانستان" کے نام سے ایک الگ ملک کی تجویز تھی۔

لاھور میں 23 مارچ 1940 کو "آل انڈیا مسلم لیگ" کے کنوینشن نے چوھدری رحمت علی کے تجویز کردہ "پاکستان" کو شق نمبر 3 اور 4 میں اس طرح منظور کیا تھا؛

شق نمبر 3۔ قرار پایا ھے کہ یہ آل انڈیا مسلم لیگ کا مسلمہ نقطۂ نظر ھے کہ اس ملک میں کوئی بھی آئینی منصوبہ تب تک قابلِ قبول نہیں ھو گا ' جب تک وہ ذیل کے بنیادی اصول پر وضع نہیں کیا جائے گا۔ وہ یہ کہ جغرافیائی طور پر ملحق اکائیوں کی علاقائی حدبندی کر کے ان کی آئینی تشکیل اس طرح کی جائے کہ جن علاقوں میں مسلمان عددی طور پر اکثریت میں ھیں ' جیسا کہ ھندوستان کے شمال مغربی اور مشرقی حصے ' ان کو "آزاد ریاستوں" میں گروہ بند کر دیا جائے اور اس طرح تشکیل پانے والی یہ اکائیاں "مکمل آزاد اور خودمختار" ھوں گی۔

شق نمبر 4۔ یہ کہ ان "اکائیوں میں موجود خطوں" کے آئین میں اقلیتوں کی مشاورت کے ساتھ ان کے مذھبی ' ثقافتی ' معاشی ' سیاسی ' انتظامی اور دیگر حقوق اور مفادات کے تحفظ کے مناسب ' مؤثر اور لازمی اقدامات یقینی بنائے جائیں؛ اور ھندوستان کے دوسرے حصے جہاں مسلمان اقلیت میں ھیں ' آئین میں ان کی مشاورت کے ساتھ ان کے مذھبی ' ثقافتی ' معاشی ' سیاسی ' انتظامی اور دیگر حقوق اور مفادات کے تحفظ کے مناسب ' مؤثر اور لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

سوالات یہ ھیں کہ؛

1۔ لاھور قراداد پر کس نے عمل نہیں کیا؟

2۔ بنگال اور بنگالی قوم کو تقسیم کروا کر مشرقی بنگال کو پاکستان میں کس نے اور کیوں شامل کروایا؟

3۔ کشمیر کو پاکستان میں کس نے اور کیوں شامل نہیں ھونے دیا؟

4۔ پنجاب اور پنجابی قوم کو کس نے اور کیوں تقسیم کیا؟

5۔ پنجاب کی تقسیم کی وجہ سے 20 لاکھ پنجابی کیوں اور کس نے مروائے؟

6۔ پنجاب کی تقسیم کی وجہ سے 2 کروڑ پنجابی کس نے اور کیوں بے گھر کروائے؟

7۔ ھندوستان کے مسلمانوں کو پاکستان میں کون اور کیوں لایا؟

No comments:

Post a Comment