Monday, 22 June 2020

پنجابی قوم کے خلاف بنائے گئے "بیانیہ" کا اب جواب سننا پڑے گا۔

پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک پٹھان خان غفار خان ' بلوچ خیر بخش مری ' عربی نژاد جی ایم سید اور ھندوستانی مھاجر الطاف حسین کی طرف سے پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے بنائے گئے "بیانیہ" کا "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کی طرف سے علمی دلائل کے ساتھ جواب دیا جا رھا ھے۔

پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں سے گزارش ھے کہ؛ میرے مضمون پڑھ کر مضمون میں پیش کیے گئے مواد کو علمی دلائل دے کر غلط ثابت کیا کریں۔ کیونکہ پنجابی قوم اب پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کے غلط "بیانیہ" کو برداشت نہیں کرے گی۔

پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کو چاھیے کہ؛ پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے بنائے گئے "بیانیہ" پر "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے جوابی موقف کو سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔

پٹھانوں ' بلوچوں اور ھندوستانی مھاجروں کا یہ طرز عمل درست نہیں ھے کہ؛ پنجابی قوم کے خلاف "بیانیہ" بناکر پنجابی قوم کو بلیک میل کرنے اور پنجابیوں کو ذلیل و خوار کرنے کے لیے اس "بیانیہ" کو درست تسلیم کروانے کے لیے پنجابیوں کو مجبور کرتے رھیں۔ اس طرز عمل سے "مکالمہ" نہیں ھوا کرتا بلکہ "محاذآرائی" شروع ھوجاتی ھے۔

No comments:

Post a Comment