Monday 22 June 2020

وسطی پنجاب سے باھر رھنے والے پنجابی کیا کریں؟

پنجابی صرف وسطی پنجاب میں نہیں رھتے بلکہ شمالی پنجاب ' جنوبی پنجاب میں بھی رھتے ھیں۔ بلکہ خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ اور کراچی میں بھی رھتے ھیں۔ ھر جگہ رھنے والے پنجابیوں کے سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی مسائل مختلف ھیں۔

وسطی پنجاب کے پنجابی کے لیے تو پنجابی زبان بولنا ضروری ھے۔ کیونکہ وسطی پنجاب کا پنجابی اگر پنجابی نہیں بولے گا تو اس کا پنجابی تشخص ظاھر نہیں ھوگا اور اسے پنجاب میں رھنے والا غیر پنجابی سمجھا جائے گا۔ شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے پنجابی کو بھی اپنے پنجابی لہجے میں پنجابی زبان بولنی چاھیے۔

لیکن پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ اور کراچی میں رھنے والے پنجابی کو؛

1۔ اپنے سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی مسائل کے مطابق پروگرام اور پالیسی بنانی چاھیے یا وسطی پنجاب کے پنجابیوں کی تسکین کرنے کے لیے پنجابی زبان کو فروغ دینے میں مصروف رھنا چاھیے؟

2۔ اپنا سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی تعلق وسطی پنجاب کے پنجابیوں کے ساتھ رکھنا چاھیے یا جس علاقے میں رھائش ھیں اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنے سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی مراسم بہتر کرنے چاھیئں؟

خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ اور کراچی میں رھنے والے پنجابی کو؛

اگر اپنا سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی تعلق وسطی پنجاب کے پنجابیوں کے ساتھ رکھنا ھے۔ پھر تو پنجابی زبان کے فروغ میں مصروف رھنا چاھیے۔

اگر جس علاقے میں رھائش پذیر ھے۔ اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنے سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی مراسم بہتر کرنے ھیں تو پھر پنجابی زبان کو فروغ دینے کی کیا ضرورت ھے؟

کیا اسے اپنے سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی استحکام کے لیے جس علاقے میں رھائش پذیر ھے۔ اس علاقے کی زبان کو اختیار نہیں کرنا چاھیے؟

No comments:

Post a Comment