Monday, 29 June 2020

سرائیکی دیش کی سازش کیسے ختم ھوسکتی ھے؟

وسطی پنجاب کے سیاست ' صحافت ' اسٹیبلشمنٹ ' بیوروکریسی سے وابسطہ وہ پنجابی جنہیں سیاسی شعور نہیں ھے۔ وہ پنجابی جب "جنوبی پنجاب" سے بلوچوں کی آواز سنتے ھیں کہ؛

بلوچ اپنے ساتھ جنوبی پنجاب کے عربی نژادوں اور پٹھانوں کو ملا کر جنوبی پنجاب کو "سرائیکی دیش" بنائیں گے تو سیاسی شعور سے عاری ان پنجابیوں کے پسینے چھوٹ جاتے ھیں۔ وہ پنجابی خوف و ھراس میں مبتلا ھوکر بلوچوں کی منتیں کرنے لگتے ھیں کہ؛

وہ پنجابی قوم کو ذلیل و خوار کرتے رھیں لیکن جنوبی پنجاب کو "سرائیکی دیش" نہ بنائیں۔ سیاسی شعور سے عاری ان پنجابیوں کو معلوم ھی نہیں ھے کہ؛ جنوبی پنجاب اصل میں ڈیرہ والی پنجابی ' ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی کا علاقہ ھے اور کردستانی بلوچوں نے کردستان سے قبائل کی شکل میں آکر پہلے براھوئیوں کے ساتھ جنگ کرکے 1486 میں قلات پر قبضہ کرلیا اور اسکے بعد براھوئیوں کو مکمل طور پر اپنے تسلط میں لانے کے بعد موجودہ بلوچستان کہلوائے جانے والے علاقے پر قابض ھوگئے۔ پھر مغل بادشاہ ھمایوں نے مغل بادشاہ بابر کے دور سے بابا نانک کی قیادت میں شروع کی جانے والی مغلوں کے خلاف پنجابیوں کی مزاھمت کا مقابلہ کرنے کے لیے 1555 میں کردستانی بلوچوں کو پنجاب میں ساھیوال کے علاقے میں آباد کیا اور جاگیریں دیں۔ کیونکہ پنجابیوں کی مزاھمت کی وجہ سے ھمایوں بادشاہ کو شیر شاہ سوری کے ھاتھوں اپنی بادشاھت سے ھاتھ دھونے پڑے تھے۔ اس کے بعد ھمایوں کو برسوں در بدری کی زندگی گزارنی پڑی اور اس در بدری کے دور میں ھی اکبر کی پیدائش ھوئی تھی جو بعد میں تاریخ کا اکبر اعظم بنا۔

مغل بادشاہ اکبر کے خلاف دلا بھٹی کی قیادت میں پنجابیوں کی مزاھمت کے تیز ھوجانے کی وجہ سے مغلوں نے ڈیرہ غازی خان اور ارد گرد کے علاقے میں بھی کردستانی بلوچوں کو بہت بڑی تعدا میں آباد کرنا شروع کردیا اور ان کو بڑی بڑی جاگیریں دیں۔ اس طرح پنجاب کے جنوبی علاقوں میں کردستانی بلوچوں کا قبضہ ھوگیا۔ 1783 میں عباسی کلھوڑا کے ساتھ جنگ کرکے کردستانی بلوچوں نے سندھ پر بھی قبضہ کرلیا اور سندھ کے علاقے میں جاگیریں بنانا شروع کردیں۔ اس طرح کردستانی بلوچ ' بلوچستان ' جنوبی پنجاب اور سندھ پر قابض ھوکر بڑی بڑی جاگیروں کے مالک بن گئے۔

جنوبی پنجاب کے بلوچوں نے 1962 سے "پنجابی کو سرائیکی" بنانے کا مشن شروع کرکے اور خود بھی بلوچ کے بجائے "سرائیکی" کا روپ دھار کر پنجابیوں کو اور جنوبی پنجاب کو لوٹنا شروع کیا ھوا ھے۔ جنوبی پنجاب میں کردستانی بلوچ "سرائیکی سازش" کر رھے ھیں۔ جنوبی پنجاب میں بلوچوں نے چونکہ انگریزوں سے بڑی بڑی جاگیریں حاصل کی ھوئی تھیں۔ اس لیے جاگیرداری کی وجہ سے بلوچوں نے جنوبی پنجاب میں پنجابیوں پر اپنی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی قائم کی ھوئی ھے۔

جنوبی پنجاب میں پنجابیوں کو سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی طور پر مظبوط کرکے بلوچوں کے ظلم و ستم اور بدمعاشی سے نجات دلوائی جائے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نژادوں کی جاگیریں ضبط کرلی جائیں اور دریا کے کنارے پر جنگلات کی زمین پر سے بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نژادوں کا قبضہ ختم کروا دیا جائے تو جنوبی پنجاب میں "سرائیکی دیش" کی سازش خود بخود ختم ھوجائے گی۔

بلوچوں کے ظلم و ستم اور بدمعاشی کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پنجابیوں کا حال رامؔش قادری نے اس طرح بیان کیا ھے؛

اساں کئی نسلیں توں نوکر ھاں - ساڈے گل پٹہ سرداری دا
اساں پالتو کتے کھوسے دے - ساڈے دل وچ خوف لغاری دا
اساں پٹھو خان دریشک دے - ساڈا ذھن غلام مزاری دا
اساں رامؔش ایویں رُل مرنے - کوئی حل نئیں ایں بیماری دا

No comments:

Post a Comment