Monday, 22 June 2020

کیا سندھ کی سرکاری ملازمت میں غیر سندھی کو حق ملتا ھے؟

سندھ میں سندھیوں کی طرف سے جعلی ڈومیسائل بننے کا شور بڑے منظم طریقے سے کیا جا رھا ھے۔ ڈومیسائل کی ضرورت سرکاری ملازمت کے لیے ھوتی ھے۔

سندھ کی 60% آبادی سندھی اور 40% آبادی غیر سندھی ھے۔ اس لیے اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ھے کہ؛

1۔ کیا سندھ کی صوبائی حکومت کی سرکاری ملازمت میں 40% غیر سندھی ھیں؟

2۔ کیا سندھ کی صوبائی حکومت کی سرکاری ملازمت میں 40% غیر سندھیوں کو سندھ کی صوبائی حکومت کے محکموں ' ڈویژنوں ' ضلعوں اور تحصیلوں کی سطح پر انتظامی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ھے؟

جب سندھ کی صوبائی حکومت کی سرکاری ملازمت میں سندھ کی 40% آبادی غیر سندھی کو نہ تو آبادی کے مطابق سندھ میں صوبائی سرکاری ملازمت دی جاتی ھے اور نہ سندھ کی صوبائی حکومت کے محکموں ' ڈویژنوں ' ضلعوں اور تحصیلوں کی سطح پر انتظامی سربراہ کے طور پر تعینات کیا جاتا ھے تو پھر منظم طریقے سے جعلی ڈومیسائل بننے کا شور کیوں کیا جاتا رھتا ھے؟

No comments:

Post a Comment