پنجابی
زبان کے ھندکو لہجے کا علاقہ شمال مغرب کی طرف سے ماجھی لہجے کے علاقے سے منسلک
ھے۔ جوکہ صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک اور خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ' مانسہرہ '
ھری پور ' بٹگرام ' نوشہرہ ’ پشاور ' کوھاٹ پر مشتمل ھے. جبکہ ھندکو لہجہ پوٹھوھار
اور آزاد کشمیر کے علاقوں پونچھ ' باغ ' نیلم ' مظفر آباد وغیرہ میں بھی بولا جاتا
ھے۔ ھندکو لہجہ شمالی ھندوستان اور افغانستان کے ھندکی علاقوں میں بھی بولا اور
سمجھا جاتا ھے۔
ھندکو
بولنے والے ھندکوان کہلاتے ھیں۔ لیکن ھزارہ ڈویژن کے علاقوں ھری پور' ایبٹ آباد
اور مانسہرہ میں انہیں ھزارہ ڈویژن کی نسبت سے ھزارے وال پکارا جاتا ھے۔ پشاور شہر
میں اس زبان کو بولنے والوں کو پشاوری یا خارے کے نام سے پکارا جاتا ھے جس کا مطلب
پشاور شہر کے آبائی ھندکوان لیا جاتا ھے۔ کہا جاتا ھے کہ پاکستان آزاد ھونے سے
پہلے ریاست امب پر تنولی قبیلہ کی حکمرانی تھی اور ھندکو یہاں پر سو فیصد بولی
جاتی تھی۔ ابھی بھی خیبرپختونخوا میں ھندکو بولنے والا سب سے بڑا قبیلہ تنولی ھے۔
ھندکو
لفظ کا لفظی مطلب ھند کے پہاڑوں کا ھے۔ یہ نام فارس کے علاقوں میں تمام ھمالیہ کے
سلسلے کے لیے استعمال کیا جاتا ھے۔ فارسی زبان کے تحت لفظ "ھند" کا مطلب
دریائے سندھ سے متعلق علاقوں اور "کو" سے مراد پہاڑ لی جاتی ھے۔ ھندکو
کو اسی تناسب سے ھندوستان کی زبان سے موسوم کیا جاتا ھے۔ ھندکو کی اصطلاح قدیم
یونانی علمی حلقوں میں بھی پائی جاتی رھی ھے۔ جس سے مراد حالیہ شمالی پاکستان اور
مشرقی افغانستان کے پہاڑی سلسلے لیے جاتے ھیں۔ 1920ء میں ماھر لسانیات گریسن نے
ھندکو کو مغربی پنجابی (لہندا) کا ایک لہجہ کہا۔ ھندکو لہجے کو ایک الگ زُبان ھونے
کا دعویٰ بھی کیا جاتا ھے۔ جو صحیح نہیں ھے۔ ھندکو کے 3 ذیلی لہجے ھیں۔
1۔ سوائیں پنجابی لہجہ
سوائیں لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع اٹک کی وادی سواں میں بولا جاتا ھے۔ سوائیں لہجہ کا نام وادی سواں کی مناسبت سے ھے۔ یہ وادی دریائے سواں کے شمال میں واقع ھے۔ اس وادی میں کثیر تعداد میں ندیاں اور نالے بہتے ھیں جو تمام کے تما م دریائے سوان میں شامل ھو جاتے ھیں۔ ان ندی نالوں کی وجہ سے یہاں کی زمین کٹی پھٹی اور نا ہموار ھے۔ ھموار اور قابل کاشت اراضی بہت کم ھے۔
2۔ پشوری/پشاوری پنجابی لہجہ
پشوری/پشاوری لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بولا جاتا ھے۔ پشاور شہر میں اس زبان کو بولنے والوں کو پشاوری یا خارے کے نام سے پکارا جاتا ھے جس کا مطلب پشاور شہر کے آبائی ھندکوان لیا جاتا ھے۔
3۔ کوھاٹی پنجابی لہجہ
کوھاٹی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے خیبر پختونخوا کے
ضلع کوھاٹ میں بولا جاتا ھے۔ کوھاٹ شہر میں اس زبان کو بولنے والوں کو کوھاٹی کے
نام سے پکارا جاتا ھے جس کا مطلب کوھاٹ شہر کے آبائی ھندکوان لیا جاتا ھے۔
No comments:
Post a Comment