پنجاب
میں ھزار سال سے شمال مغربی پنجاب کی طرف سے حملہ آور پنجاب کو لوٹنے کے لیے آتے
رھے۔ ھزارہ کے علاقے کے پنجابی جو پنجابی زبان کا ھندکو لہجہ بولتے ھیں۔ کشمیر کے
علاقے کے پنجابی جو پنجابی زبان کا پہاڑی لہجہ بولتے ھیں۔ پوٹھار کے علاقے کے
پنجابی جو پنجابی زبان کا پوٹھاری لہجہ بولتے ھیں۔ پنجاب کو لوٹنے کے لیے آنے
والوں کا مقابلہ کرتے رھے۔
ھندکو
پنجابی ' پہاڑی پنجابی ' پوٹھاری پنجابی کو "پنجاب کے محافظ" قرار دیا
جاتا ھے۔ ھزار سال سے پنجاب پر حملہ آور ھونے والوں کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے
ھندکو پنجابیوں ' پہاڑی پنجابیوں ' پوٹھاری پنجابیوں کو جنگوں کا وسیع تجربہ ھے
اور انہیں ماھر جنگجو بھی کہا جاتا ھے۔ اس لیے ھر دور میں مسلح افواج میں ان کی
تعداد سب سے زیادہ رھی ھے۔
بدقسمتی
یہ ھے کہ؛ "پنجاب کے محافظ" ھندکو پنجابی کو ھزارہ وال ' پہاڑی پنجابی
کو کشمیری ' پوٹھاری پنجابی کو پوٹھاری قرار دے کر پنجابی قوم سے الگ کرنے کی سازش
کرکے انہیں نہ صرف "پنجاب کے محافظ" کے اعزاز سے محروم کیا جارھا ھے
بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی قوم پنجابی ' جنوبی ایشیا کی تیسری بڑی آبادی پنجابی '
مسلم امہ کی تیسری بڑی آبادی پنجابی اور دنیا کی نوویں بڑی آبادی پنجابی سے الگ
کرنے کی سازش بھی ھو رھی ھے۔
"پنجاب
کے محافظ" ھندکو پنجابیوں ' پہاڑی پنجابیوں ' پوٹھاری پنجابیوں کے خلاف سازش
کرنے والے کون ھیں؟ پاکستان کی سب سے بڑی قوم ' جنوبی ایشیا کی تیسری بڑی قوم '
دنیا کی نوویں بڑی قوم کے بجائے چھوٹی چھوٹی شناخت دے کر پنجابی قوم میں سے الگ
کرکے ھزارہ کے پنجابیوں ' کشمیر کے پنجابیوں ' پوٹھار کے پنجابیوں کو سماجی '
معاشی ' سیاسی ' انتظامی نقصان پہنچانے کی سازش کون کر رھے ھیں؟
No comments:
Post a Comment