Monday 22 June 2020

پنجابیوں پر الزام لگایا جائے لیکن غیبت کرنا اور تہمت و بہتان لگانا مناسب نہیں ھے۔

پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی ھے جبکہ 40٪ آبادی سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر کی ھے۔

پاکستان کو ترقی دینی ھے تو پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی کو ترقی دی جائے۔ اس سے پاکستان کی باقی 25٪ آبادی سماٹ ' ھندکو ' براھوئی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' راجستھانی ' گجراتی بھی ترقی کر جائے گی۔ جبکہ پاکستان کی باقی 15٪ آبادی پٹھان ' بلوچ ' اردو بولنے والے ھندوستانیوں کی بھی بہتری ھو جائے گی۔

پاکستان میں چونکہ پنجابی کی آبادی 60% ھے۔ اس لیے زراعت ' صنعت ' تجارت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی کے شعبوں ' بری و بحری و فضائی افواج اور سول سروسز کے محکموں ' تعلیمی اداروں جبکہ بڑے بڑے شھروں میں چھائے ھوئے تو پنجابی ھی نظر آئیں گے۔

پٹھانوں ‘ بلوچوں ‘ ھندوستانی مھاجروں کو چاھیے کہ؛ پنجابیوں کی غیبت کرکے ' تہمت اور بہتان لگا کر دنیاوی مفادات حاصل کرنے کے بجائے پنجابیوں سے سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی معاملات میں شکوہ اور شکایت کی صورت میں پنجابیوں پر الزام لگا کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے حق و انصاف کا راستہ اختیار کیا کریں۔ تاکہ باھمی اختلافات عیاری و مکاری کے بجائے اخلاق و قانون کے دائرے میں رھتے ھوئے طے ھوں۔

الزم کیا ھے؟

کسی شخص کی موجودگی میں اس کی وہ برائی بیان کرنا جسکی وجہ سے کسی کو نقصان ھوا ھو۔

تہمت کیا ھے؟

کسی شخص کی موجودگی میں اس کی وہ برائی بیان کرنا جو اس میں موجود نہ ھو۔

غیبت کیا ھے؟

کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کی وہ برائی بیان کرنا جو اس میں موجود ھو۔

بہتان کیا ھے؟

کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کی وہ برائی بیان کرنا جو اس میں موجود نہ ھو۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے غیبت کرنے کو ا پنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر قرار دیا ھے۔ غیبت جب ھی ھوگی جبکہ وہ برائی اس میں موجود ھو اور اگر اس میں وہ برائی نہیں ھے تو پھر یہ بہتان ھوا جو کہ غیبت سے بھی زیادہ سخت اور سنگین ھے۔

No comments:

Post a Comment