Wednesday, 24 June 2020

سماٹ سندھی سے ایک گزارش۔ تحریر: اقبال پنجابی

پنجابی نیشنلسٹ فورم بننے سے سندھ میں آباد پنجابی قوم کو اب وکیل میسر آگیا ھے۔ سندھ میں سماٹ سندھی کے علاوہ پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مہاجر بھی آباد ھیں۔ پنجابی قوم کے سوا ان سب قوموں میں سے ھر قوم کے قوم پرست شروع سے موجود رھے ھیں اور یہ قوم پرست بلکہ مطلب پرست لوگ جھوٹ بولتے رھے اور سب مل کر پنجابی قوم کو ھدف بناتے رھے۔

سماٹ سندھی ان کی باتوں میں آگیا اور اس نے بھی سندھ میں پنجابی قوم کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کرنا شروع کر دیا۔ جو کہ آج تک جاری ھے اور مذکورہ قوموں کے ساتھ ساتھ سماٹ سندھی کے اندر بھی پنجابی قوم کے خلاف نفرت موجود ھے۔ جس کو ھر باشعور اور ایماندار آدمی محسوس کر سکتا ھے۔

سندھ کے پنجابیوں پر لمبا عرصہ تک مظالم جاری رھنے کے بعد اب سندھ کے پنجابیوں کو پی این ایف کی صورت میں وکیل میسر آگیا ھے۔ پی این ایف کے پاکستان میں 8 زون ھیں اور پی این ایف ھر زون میں رھنے والے پنجابیوں کے مسائل کو مدنظر رکھ کر پنجابی قوم کا کیس انتہائی محنت اور علمی طریقے سے لڑ رھا ھے۔

سماٹ سندھی چونکہ پنجابی قوم کے تاریخی پڑوسی ھیں۔ اس لیے سندھ کے سماٹ سندھیوں کو پنجابی قوم پرست یقین دلاتے ھیں کہ پنجابی قوم ' سماٹ سندھی کے خلاف نہیں ھے۔ سماٹ سندھیوں کو غور کرنا چاھیے کہ؛

1۔ سندھ میں سندھی قوم پرستی بلکہ مفاد پرستی کون لوگ کرتے آرھے ھیں؟

2۔ کیا وہ سماٹ سندھی ھیں یا سندھیوں کے روپ میں عربی نزاد اور بلوچ ھیں جنہوں نے سندھی زبان و تہذیب اختیار کرنے کے علاوہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں اھم کردار ادا کرنے والی پنجابی قوم کے خلاف اپنے ذاتی مفادات کے لیے محاذ جنگ کھولے رکھا؟

نوٹ: جناب Iqbal Punjabi صاحب پی این ایف سندھ زون کی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر ھیں۔

No comments:

Post a Comment