Tuesday, 14 July 2020

پنجابی زبان کا پوٹھو ھاری لہجہ

پوٹھو ھاری لہجے کا علاقہ شمال مغرب کی طرف سے ماجھی لہجے کے علاقے سے منسلک ھے۔ جوکہ پاکستانی پنجاب کے 3 اضلاع؛ جہلم ’ راولپنڈی ’ اٹک اور آزاد کشمیر کے ایک ضلع؛ مظفرآباد پر مشتمل ھے. پوٹھو ھاری لہجہ بنیادی طور پر سطح مرتفع پوٹھوھار میں بولا جاتا ھے۔ پوٹھوھار سے ھی اس لہجے کا نام پوٹھوھاری رکھا گیا ھے۔ پوٹھو ھاری لہجہ جنوب میں جہلم ' گوجرخان ' روات ' راولپنڈی اور مری میں بولا جاتا ھے۔ شمال میں بھمبر اور راولا کوٹ میں بولا جاتا ھے۔ چیبھالی اور ڈھونڈی - کیرالی لہجے بھی پوٹھوھاری سے ملتے جلتے ھیں۔ پوٹھوھاری کے 5 ذیلی لہجے ھیں۔

1۔ گوجری پنجابی لہجہ

گوجری لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے جنوبی آزاد کشمیر اور شمالی مغربی پنجاب میں بولا جاتا ھے۔

2۔ آوانکاری پنجابی لہجہ

آوانکاری لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے اور پوٹھوھاری کے ذیلی لہجے گھیبی سے بھی مماثلت رکھتا ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے میانوالی میں بولا جاتا ھے۔

3۔ گھیبی پنجابی لہجہ

گھیبی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے میانوالی کی تحصیل فتح جنگ اور تحصیل پنڈی گھیب میں بولا جاتا ھے اور پوٹھوھاری کے ذیلی لہجے آوانکاری سے کافی حدتک مماثلت رکھتا ھے۔ گھیبہ قوم جو ان علاقوں پر حکومت کرتی رھی ھے۔ اسکی نسبت سے پنڈی گھیب شہر کا بھی نام پڑا اور اسی کی نسبت سے اس لہجے کو بھی گھیبی لہجہ کا نام دیا گيا ھے۔

4۔ چھاچھی پنجابی لہجہ

چھاچھی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے اور ھندکو سے بھی مماثلت رکھتا ھے۔۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع اٹک ' ھزارہ ڈویژن اور آس پاس کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختوا کے علاقوں میں بولا جاتا ھے۔ چھاچھی لہجہ کا نام ضلع اٹک کے علاقے چھاچھ سے اخذ کیا گیا ھے۔

5۔ جاندلی / روھی پنجابی لہجہ

جاندلی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کے ذیلی لہجہ چھاچھی اور پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری کے ذیلی لہجہ تھلوچی کا مکسچر لہجہ ھے۔ اسے روھی بھی کہا جاتا ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے تحصیل جنڈ اور میانوالی ضلعے میں بولا جاتا ھے۔

No comments:

Post a Comment