Monday, 22 June 2020

بلوچ اور پنجابی قوم میں محاذآرائی کیوں ھے؟

پاکستان میں کردستانی نژاد بلوچ 1486 سے بلوچستان ' 1555 سے جنوبی پنجاب ' 1783 سے دیہی سندھ اور کراچی میں آباد ھیں۔ بلوچستان میں براھوئی ' جنوبی پنجاب میں پنجابی ' دیہی سندھ میں سماٹ اور کراچی میں ھندوستانی مھاجر کے ساتھ بلوچ کی محاذآرائی رھتی ھے۔

پنجابی قوم کا جنوبی پنجاب اور دیہی سندھ میں رھنے والے بلوچوں کے ساتھ سماجی اور سیاسی رابطہ رھتا ھے۔ اس لیے سماجی اور سیاسی مفاھمت ھونا یا محاذآرائی ھونا ضروری ھے۔ پنجابی قوم کا کراچی میں رھنے والے بلوچوں اور بلوچستان میں رھنے والے بلوچوں کے ساتھ سماجی اور سیاسی رابطہ نہیں ھے۔ اس لیے نہ سماجی اور سیاسی مفاھمت ھے اور نہ محاذآرائی ھے۔

بلوچوں کے ساتھ پنجابی قوم کی سب سے زیادہ محاذآرائی جنوبی پنجاب میں رھنے والے بلوچوں کے ساتھ ھے۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ؛ جنوبی پنجاب میں رھنے والے بلوچ جنوبی پنجاب میں "سرائیکی سازش" کر رھے ھیں۔

اس کے بعد بلوچوں کے ساتھ پنجابی قوم کی سب سے زیادہ محاذآرائی دیہی سندھ میں رھنے والے بلوچوں کے ساتھ ھے۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ؛ دیہی سندھ کے بلوچوں کی طرف سے پنجاب اور پنجابی قوم کے خلاف سازشیں کی جاتی ھیں۔

No comments:

Post a Comment