اسلام
اللہ کے دین کا نام ھے۔ اسلام کا مقصد اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنے عمل صالح
' خواھشات حسنات والی اور قلبی خیالات حق والے بناکر صراط مستقیم پر چل کر اپنی
آخرت سنوارنا ھوتا ھے۔
اللہ
پر ' آخرت پر ' فرشتوں پر ' کتابیوں پر ' نبیوں پر ایمان لاکر اسلام میں داخل
ھونے۔ جبکہ اسلام کی تعلیمات حاصل کرکے اپنے عمل صالح ' خواھشات حسنات والی اور
قلبی خیالات حق والے کرکے صراط مستقیم پر چلنے میں فرق ھوتا ھے۔
اسلام
میں داخل ھونے کے بعد شریعت کا علم حاصل کرکے اپنے عمل صالح کیے جاتے ھیں۔ طریقت
کا علم حاصل کرکے اپنی خواھشات حسنات والی کی جاتی ھیں۔ حقیقت کا علم حاصل کرکے
اپنے قلبی خیالات حق والے کیے جاتے ھیں۔ معرفت کا علم حاصل کرکے صراط مستقیم پر
چلا جاتا ھے۔
اس
لیے یہ سمجھتا ضروری ھے کہ؛
1۔
اللہ پر ' آخرت پر ' فرشتوں پر ' کتابیوں پر ' نبیوں پر ایمان لائے بغیر اسلام میں
داخل نہیں ھوا جاسکتا۔ اسلام میں داخل ھونا "ایمان لانے والوں" کا مقام
ھے۔
2۔
شریعت کا علم حاصل کیے بغیر سوء العمل سے بچا نہیں جاسکتا اور صالح عمل کیے نہیں
جاسکتے۔ صالح عمل کرنا "متقیوں" کا مقام ھے۔
3۔
طریقت کا علم حاصل کیے بغیر سیات والی خواھشات سے بچا نہیں جاسکتا اور حسنات والی
خواھشات پر عمل کیا نہیں جاسکتا۔ حسنات والی خواھشات پر عمل کرنا
"محسنین" کا مقام ھے۔
4۔
حقیقت کا علم حاصل کیے بغیر قلب کو باطل خیالات سے بچایا نہیں جاسکتا اور حق والے
خیالات کی طرف متوجہ نہیں کیا جاسکتا۔ حق والے خیالات کی طرف متوجہ ھونا
"مومنین" کا مقام ھے۔
5۔
معرفت کا علم حاصل کیے بغیر صراط الجہیم سے بچا نہیں جاسکتا اور صراط مستقیم پر
چلا نہیں جاسکتا۔ صراط مستقیم پر چلنا "مقربین" کا مقام ھے۔
No comments:
Post a Comment