پنجاب
میں رھنے والے اور پنجابی قوم کا فرد ھونے میں فرق رکھا جانا چاھیے۔ لیکن پنجابیوں
میں "پنجابی قوم پرستی" کے فقدان کی وجہ سے پنجاب میں رھنے والے اور
پنجابی قوم کا فرد ھونے میں فرق نہیں رکھا جاتا رھا۔
پنجابیوں
کی طرف سے پنجاب میں رھنے والے ھر فرد کو پنجابی تسلیم کرلینے کا نتیجہ یہ نکلا
کہ؛
ایک تو پنجابیوں کے بجائے پنجاب اور پاکستان پر حکمرانی پنجاب میں رھنے والے غیر
پنجابی کرتے رھے۔
دوسرا پنجاب سے تعلق رکھنے والے غیر پنجابیوں کے کرتوتوں کو پنجابی قوم کے کھاتے
میں ڈالا جاتا رھا۔
بنگالیوں
کی پنجابیوں کے خلاف نفرت کی اھم وجہ یہ بنی تھی کہ بنگالیوں میں یہ تاثر پیدا کیا
گیا کہ؛
1۔
پاکستان کا پہلا وزیر اعظم ھندوستانی مھاجر لیاقت علی خان کرنال میں پیدا ھونے
والا پنجابی ھے۔
2۔
پاکستان کا تیسرا گورنر جنرل پٹھان غلام محمد لاھور میں پیدا ھونے والا پنجابی ھے۔
3۔
پاکستان کا پہلا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر پٹھان ایوب خان ھری پور ھزارہ میں
پیدا ھونے والا پنجابی ھے۔
4۔
پاکستان کا دوسرا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر پٹھان یحی خان چکوال میں پیدا
ھونے والا پنجابی ھے۔
5۔
کمانڈر ایسٹرن کمانڈ پاک آرمی ' گورنر مشرقی پاکستان اور 1971 کی جنگ میں مشرقی
پاکستان میں بھارتی فوج کے پنجابی جنرل اروڑہ کے سامنے ھتھیار ڈالنے والا پٹھان اے
کے نیازی میانوالی میں پیدا ھونے والا پنجابی ھے۔
No comments:
Post a Comment