Monday, 22 June 2020

سندھیوں کے نصیب میں "لٹنا یا ڈنڈے کھانا" کیوں ھے؟

سندھ میں جب پی پی پی کی حکومت ھوتی ھے۔ اس وقت سندھ میں کسی بھی دوسری جمہوری سیاسی جماعت یا قوم پرست جماعت کی گنجائش نہیں ھوتی ھے۔

سندھ میں پی پی پی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی پی پی کی حکومت کے دوران سندھی قوم پرستوں کو آنکھیں دکھانے والے پی پی پی والے ' سندھی قوم پرستوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر سندھی قوم پرست بننے کی کوشش کرتے رھتے ھیں۔

سندھ میں پی پی پی والوں کے لیے؛

1۔ جب حکومت ھو تو کھیل پاور حاصل کرنے کے بعد پیسہ کمانے کا ھوتا ھے۔

2۔ جب حکومت نہ ھو تو پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے "بیانیہ" بنا کر حکومت حاصل کرنے کا ھوتا ھے۔

سندھ میں پی پی پی والوں کے لیے اصول ' نظریہ ' اخلاق ' قانون ' جموریت ' سیاست صرف کتابی باتیں ھیں۔

قصہ مختصر یہ ھے کہ؛

1۔ سندھ میں پی پی پی کی حکومت ھو تو پی پی پی والے پیسہ کمانے کے لیے "سندھیوں کو لوٹتے" ھیں۔

2۔ سندھ میں پی پی پی کی حکومت نہ ھو تو پی پی پی والے حکومت حاصل کرنے کے لیے "پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے "بیانیہ" بنا کر لیے "سندھیوں کو ڈنڈے کھلواتے" ھیں۔

نوٹ: پی پی پی کی حکومت جانے کا یا نہ جانے کا اندازہ کیسے ھوتا ھے؟

1۔ حکومت میں ھوتے ھوئے پی پی پی والے اگر پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے "بیانیہ" بنانے لگیں تو یہ اس طرف اشارہ ھوتا ھے کہ؛ پی پی پی کی حکومت جانے کا خدشہ ھے۔

2۔ حکومت میں ھوتے ھوئے پی پی پی والے اگر پنجاب ' پنجابی ' پنجابی اسٹیبلشمنٹ ' پنجابی بیوروکریسی ' پنجابی فوج کے عنوان سے "بیانیہ" نہ بنائیں تو یہ اس طرف اشارہ ھوتا ھے کہ؛ پی پی پی کی حکومت جانے کا خدشہ نہیں ھے۔

No comments:

Post a Comment